Bitcoin Price میں محدود رینج ، US Senate سے Crypto Regulations Bill منظور.

White House and US SEC opposed to regulate, but received massive support from Members

Bitcoin Price محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . US Senate سے Crypto Regulations Bill بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد Geopolitical Tensions کی وجہ سے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید داری ریکارڈ کی جا رہی ہے .

اس سے قبل US House of Representatives میں بھی Crypto Currencies کو ریگولیٹ کئے جانے کی منظوری دی گئی.

US SEC اور White House کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں اس کی شدید مخالفت کی گئی ہے . جبکہ معاشی ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ US President جو بائڈن اسے Veto کر دیں گے. 

Crypto Regulations Bill کی منظوری سے Bitcoin Price پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

گزشتہ روز White House سے جاری کئے جانیوالے تنبیہی پریس ریلیز اور US Securities and Exchange Commission کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود Financial Innovation and Technology For 21st Century Act یعنی FIT21 Act بھاری اکثریت سے US Senate پاس کر دیا گیا ہے .

حکومتی جماعت Republicans  اور اپوزیشن Democratic Party سے تعلق رکھنے والے ممبران نے متفقہ طور پر Crypto Investors Protection کی غرض سے متعارف کروائے جانے والے اس بل کی حمایت میں ووٹ ڈالا.

زیادہ تر ممبران سینیٹ کا کہنا ہے کہ FTX Gate Scandal کی آڑ  لے کر US SEC نے Crypto Platforms کے خلاف اپنی حدود سے تجاوز کیا.

سابقہ Crypto Regulatory bill کا پس منظر کیا تھا؟

نومبر 2022 میں FTX Gate Scandal سامنے آنے سے اور اس کے بعد پیش آنیوالے واقعات کی سیریز سے United States سمیت دنیا بھر میں Crypto Exchanges اور نیٹ ورکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔جس کے بعد کئی اداروں کو اپنے آپریشنز بند کرنا پڑے جن میں دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج Binance کا امریکی ورژن Binance USD بھی شامل تھا۔

گزشتہ  سال مارچ میں Silver Gate Bank کے دیوالیہ ہونے کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے ان ایکسچینجز اور Crypto Products کے بارے میں عوامی سطح پر آگاہی کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے US House of Representatives کے اسپیکر کو متعلقہ قانون سازی کیلئے خط لکھا۔ اس بل کے مطابق ریگولیٹری ادارے تمام Non-Registered Products پر پابندی عائد کر سکیں گے اور مشکوک ٹرانزیکشنز کو Federal Reserve کے سینٹرل سسٹم کے تحت روکا جا سکے گا اور ایسی کمپنیوں کے اثاثوں کو منجمند بھی کیا جا سکے گا۔

مارکیٹ کی صورتحال.

گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج Asian Sessions شروع ہونے پر Bitcoin Price میں بحالی نظر آ رہی ہے . جو کہ 300 ڈالرز اضافے کے ساتھ 69 ہزار سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.

Bitcoin Price میں محدود رینج ، US Senate سے Crypto Regulations Bill منظور.
Bitcoin Price 23rd May 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button