Pound Sterling پر قبل از وقت British General Elections کے اثرات.

UK Prime Minister has announced the Polls in July to solve the Political Crisis

Pound Sterling کی قدر میں گزشتہ روز UK Prime Minister رشی سوناک کی طرف سے قبل از وقت British General Elections منعقد کروانے کے اعلان سے تیزی دیکھی جا رہی ہے.

سرمایہ کاروں میں Political Crisis حل ہونے کی توقع پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں. خیال رہے کہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ King Charles سے ملاقات کے بعد کیا ہے اور اس حوالے سے انکی منظوری بھی حاصل کر لی گئی ہے .

معاشی ماہرین کے مطابق British Government نے UK CPI Report میں Headline Inflation کی سطح معمول کے قریب آنے اور اپنی مقبولیت میں اضافے کی توقع پر یہ قدم اٹھایا. تا کہ عوام کو House of Commons کے اراکین منتخب کرنے کا موقع مل سکے.

British General Elections کا اعلان اور اسکے متوقع اثرات.

British Prime Minister رشی سونک نے ملک  میں General Elections کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد GBPUSD میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . گزشتہ روز سے British Financial Markets کے سرمایہ کار خاصے متحرک ہیں.

Pound Sterling پر قبل از وقت British General Elections کے اثرات.
GBPUSD

 

یہ اعلان انھوں نے Ten Downing Street میں British Cabinet کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ King Charles سے مشاورت کے بعد انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے اور اب British General Elections چار جولائی کو ہوں گے۔

بہت جلد طاقت اور British Politicians کا مستقبل West Minister سے دوبارہ عوام کے ہاتھوں میں ہو گا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملک کی  نئی سمت کا تعین بھی عوام کریں گے.

Ukraine پر روسی حملے  کے بعد سے دنیا کی یہ  طاقتور ترین اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران چار وزرائے اعظم کوئی ٹھوس Economic Plan نہ دینے کے سبب تبدیل ہوئے ، خود رشی سوناک کی مرتبہ ملک میں Recession کا اعتراف کر چکے ہیں . جبکہ انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں .

اگرچہ حالیہ عرصے میں Consumer Price Index میں کمی آئی ہے تاہم اسوقت بھی ملک میں Energy Crisis جاری ہے ، جن کی قیمتیں World War 2 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں.

اس دوران  British Government کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں. تاہم اسکے باوجود Ukraine War اور Middle East War جیسے Geopolitical تنازعات سے ملک ایک مرتبہ پھر Recession کی طرف بڑھ رہا ہے . گزشتہ ماہ Yemen پر حملے اور Red Sea Seizure سے ایک نیا معاشی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، خیال رہے کیہ اس حملے کے بعد Sunak Administration سخت تنقید کی زد میں ہے.

Political Stability یا سیاسی ساکھ بچانے کا موقع.

اسوقت British Ruling Party میں یہ تاثر عام ہے کہ  ابھی الیکشن کروا لو ورنہ کوئی نیا Financial Crisis

رشی سوناک  اب تک اپنے کچھ مقاصد پورے کر چکے ہیں یا بظاہر انھیں پورا کرنے کی راہ پر ہیں۔ آج کل Consumer Price Index میں کمی  انکی ایک کامیابی کے طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ظاہر ہے کہ اس میں کمی صرف حکومتی اقدامات کے باعث عمل میں نہیں آئی لیکن حکومتوں پر اس وقت بھی تنقید ہوتی ہے جب Inflation آسمان  کو چھو رہی ہو اس لیے یہ بات معقول محسوس ہوتی ہے کہ جب Real Inflation کی شرح میں کمی واقع ہو تو حکومت اس کا کچھ کریڈٹ لے سکتی ہے، اور سوناک نے ایسا ہی کیا ہے۔

مجموعی طور پر British Economic Overview میں بھی گزشتہ کئی ماہ کی نسبت بہتری نظر آ رہی ہے .

UK CPI Report 22nd may
UK CPI Report 22nd May

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button