European Stocks میں دن کا ملا جلا آغاز ، German Industrial Orders اپریل میں توقعات سے کم رہے.

Financial Data indicates rising Inflation, decreased demand for Equities

German Industrial Orders کے توقعات سے مایوس کن اعداد و شمار جاری کر دیے گئے، جس کے بعد European Stocks میں کاروباری دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا. اپریل میں Manufacturing Sector کا منفی منظرنامہ سامنے آنے پر Equities کی طلب میں کمی آئی. اور سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے.

German Industrial Orders کی تفصیلات۔

German Federal Statistics Department کے جاری کردہ ڈیٹا میں گذشتہ ماہ Industrial Orders میں 0.2 فیصد کمی آئی   معاشی ماہرین 0.1 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ مارچ   کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ  منفی  0.1 فیصد کی تھی۔ تاہم نظر ثانی شدہ اعداد و شمار  1.6 تک آ گئے۔

اس طرح German GDP ، Manufacturing PMI اور German CPI Data کے بعد یہ ڈیٹا Leading European Economy پر Recession کے خطرات کی نشاندہی کر رہا ہے . جس سے European Central Bank کی آئندہ Monetary Policy Meeting میں Interest Rates ہولڈ کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں . اس سے قبل رواں ہفتے جاری ہونیوالی رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ سطح 2.4 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 2.3 فیصد کی ہی توقع کی جا رہی تھی. 

Consumer Price Index میں اضافہ اور کم ہوتی ہوئی قوت خرید.

اس سے قبل رواں ہفتے جاری ہونیوالی رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ سطح 2.4 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 2.3 فیصد کی ہی توقع کی جا رہی تھی۔ اس طرح رواں سال پہلی بار   Inflation کی سطح  گزشتہ اعداد و شمار سے زیادہ  آئی ہے ۔ تاہم Markets میں سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کی بنیادی وجہ Core Inflation میں اضافہ ہے.

روس پر عائد ہونیوالی پابندیوں کے ردعمل میں اس کی جانب سے Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے جرمنی اور خطے کے دیگر ممالک کو گیس کہ سپلائی بند کر دی گئی تھی۔ چنانچہ ذرائع توانائی کی قیمتیں بڑھنے سے Consumer Price Index دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا تھا۔ حالیہ چند  رپورٹس میں  معاشی بحران کی شدت کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی.

European Stocks کا ردعمل.

FTSE100 میں ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 23 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 8270 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 8246 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 8 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

European Stocks میں دن کا ملا جلا آغاز ، German Industrial Orders اپریل میں توقعات سے کم رہے.
FTSE100 as on 6TH June 2024

Dax30 میں بھی ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 22 پوائنٹس اضافے  سے 18731 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ ہے۔

European Stocks میں دن کا ملا جلا آغاز ، German Industrial Orders اپریل میں توقعات سے کم رہے.
Dax30 on 6th June 2024.

Europe کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ انڈیکس 62 پوائنٹس اضافے سے  34570 پر آ گیا۔ جبکہ مارکیٹ میں 13 کروڑ 5 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے .

FTSEMIB
FTSEMIB

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button