Silver Price مستحکم ، Geopolitical Tensions اور منفی US CPI Report
Middle East War and diminishing US Inflation surged demand for the Commodities
Geopolitical Tensions اور US Inflation Data ریلیز ہونے کے بعد USD میں گراوٹ جبکہ Silver Price مستحکم دکھائی دے رہی ہے. توقعات سے کم Headline Inflation سامنے آنے کے بعد Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا. جبکہ پہلے سے منفی منظرنامہ اپنائے ہوئے US Dollar Index میں گراوٹ وسعت اختیار کر گئی . جس کے بعد یہ 104.41 پر آ گیا ہے.
مشرق وسطیٰ کے حالات اور Silver Price پر اثرات.
Israeli Defense Forces نے گزشتہ روز Gaza بھر میں مزید مہلک حملے کیے ہیں. Arab Media کے مطابق اس نے United Nationsکی عمارت کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے نشانہ بنایا. اس حملے میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہوئے. جبکہ خان یونس میں ایک اسکول پر Israeli Missile Attack سے 50 سے زائد بچوں کے جان بحق ہونے کی اطلاعات بھی ہیں .
فوج کے ترجمان نے ان حملوں کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسکول میں ممکنہ طور پر Hamas کے دہشت گرد چھپے ہو سکتے ہیں. اس حملے کے بعد عالمی مارکیٹس میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے . جبکہ Global Supply کے تعطل کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے. جس سے Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا. یہی محرک Silver Price میں اضافے کی بنیادی وجہ بنا.
ان حملوں پر اسلامی اور عرب ممالک کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا. Turkish President رجب طیب اردگان اسوقت ازمیر میں ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے. اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ عالمی درندے ہمارے بچوں کو روند رہے ہیں جنھیں تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی ،
اقوام متحدہ کی طرف سے ان حملوں کو غیر منصفانہ اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے.
US CPI Report کے اثرات ۔
Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.0 فیصد رہی. جبکہ مارکیٹ توقعات 3.1 فیصد کی تھیں ۔ Monthly Headline Inflation کی سطح منفی 0.1 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ متوقع شرح 0.1 اضافے کی تھی . اس رپورٹ میں Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.3 فیصد رہی۔ جبکہ معاشی ماہرین 3.5 کی پیشگوئی کر رہے تھے.
طویل عرصے کے بعد Headline Inflation منفی زون میں داخل ہونے سے US Bonds Yields میں شدید گراوٹ واقع ہوئی. جس کے نتیجے میں Silver سمیت Precious Metals کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا.
ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جون میں Consumer Price Index کی سطح 3.3 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 3.4 فیصد تھی. خیال رہے کہ رپورٹ میں Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر آئی ہے .
تکنیکی جائزہ.
Silver چار گھنٹوں کے Trade Chart پر اپنی تمام Moving averages سے اوپر 32 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 31.30 سے 31.60 ڈالرز کے درمیان ہیں. یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے. Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. اسکی 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے. جو کہ خرید داری کا رجحان جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔