USDCHF میں تیزی ، SNB Sight Deposits میں توقعات سے زیادہ اضافہ.
Huge Volume in Foreign Investment raised chances of Early Rates Cut.
SNB Sight Deposits Report ریلیز ہونے کے بعد USDCHF میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . توقعات سے مثبت ڈیٹا سامنے آنے کے بعد SNB Monetary Policy میں تبدیلی بارے غیر یقینی صورتحال ختم ہوئی. اور اس کے نتیجے میں Swiss Franc کی طلب European Sessions کے دوران کم ہوئی .
Swiss Deposits Report کی تفصیلات
Swiss National Bank کے جاری کردہ اعداد و شمار میں گزشتہ ہفتے ڈیپازٹس کا حجم 463.1 بلیئن فرانک رہا۔ جبکہ اس سے قبل 453.0 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یہ ریڈنگ 453.3 بلیئن فرانک رہی تھی۔ اس طرح Global Banking Crisis کے بعد بحال ہوتی ہوئی معیشت میں Foreign Investment کا مثبت حجم دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ سال مارچ میں ریاست California سے تعلق رکھنے والے تین Multinational Banks کے دیوالیہ ہونے کا سلسلہ یورپ تک وسعت اختیار کر گیا تھا. اور اس کے نتیجے میں دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک لیکوئیڈٹی کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹ کر گیا تھا۔ تاہم حالیہ عرصے کے دوران سوئس نظام زر دوبارہ مستحکم ہونے کی کوشش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے . ۔
خیال رہے کہ Swiss Central Bank ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر Monetary Policy کا جائزہ لیتا ہے۔ Swiss Banking Industry کو دنیا میں سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے۔ اور Credit Suisse Crisis سے اس کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن SNB نے اپنی کامیاب اسٹریٹیجی سے اس پر قابو پا لیا ہے۔
USDCHF کا ردعمل
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں مندی دکھائی دے رہی ہے. جبکہ اس کے مقابلے میں USD آج European Sessions کے دوران نفسیاتی ہدف 0.8650 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔