Gold Price مستحکم، توقعات سے منفی PCE Price Index ریلیز.

US Inflation Data reasoned uncertainty about Rates Cut in the markets

PCE Price Index  کی سالانہ سطح توقعات کو مات دیتے ہوئے  2.5 فیصد آنے کے بعد US Dollar Index میں تیزی جبکہ  Commodities کی طلب میں کمی واقع ہوئی . جس کے بعد Gold Price مستحکم دکھائی دے رہی ہے. تاہم سرمایہ کاروں کے اس محتاط انداز اپنانے کی وجہ Federal Reserve کے آئندہ اجلاس میں Rates Cut Program  شروع کرنے کے حوالے سے بے یقینی میں اضافہ ہونا ہے .

 PCE Price Index کی تفصیلات.

US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں Headline Inflation کی ریڈنگ  2.5 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 2.6 کی پیشگوئی تھی .

اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جون میں  یہ انڈیکس 2.6 فیصد رہا تھا.  دوسری طرف سالانہ  Core PCE ریڈنگ 2.6 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.7 فیصد کی توقع کر رہے تھے.

Gold Price مستحکم، توقعات سے منفی  PCE Price Index ریلیز.
US PCE Price Index Analysis.

ماہانہ Core PCE کا جائزہ لیں تو اسکی شرح 0.2 آئی ہے ، خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات 0.3 فیصدکی ہی  تھیں. Federal Reserve کے Inflation کیلئے Preferred Guage سے Economy کا منفی منظرنامہ سامنے آیا ہے.

US Price Report کیا ہے. اور اس سے Gold Price سمیت Markets پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

US PCE Report ڈیٹا امریکی معیشت میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا ایک اہم پیمانہ ہے۔ یہ اعداد و شمار ملک میں صارفین کی طرف سے خرچ کی جانے والی اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ اسکا ایک اہم جزو  Core PCE کا  توانائی اور خوراک کی قیمتوں کو مرکزی ڈیٹا سے الگ کرتا ہے، اس طرح بنیادی اخراجات کی حقیقی تصویر فراہم کرتا ہے. جو کہ معیشت کی صحت کا بہتر اندازہ پیش کرتا ہے.

ستمبر میں Federal Reserve کی طرف سے Interest Rate کی ممکنہ کٹوتی کا اندازہ PCE Price Index کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔ اعداد و شمار میں Inflation کم ہونے سے FOMC کو Rates Cut Policy شروع کرنے کا مزید موقع ملے گا۔ جو  معیشت میں سرمایا کاری، قرضوں کی لاگت، اور صارفین کی خریداری کی طاقت کو متاثر کر سکتی ہے.

Headline Inflation میں کمی سے US Treasury Bonds میں سرمایہ کاری کم ہو جاتی ہے . جس کے نتیجے میں اسکی 10 سالہ مدت کی Bonds Yields  نیچے آ جاتی ہیں . اور سرمایہ کاروں کی توجہ Commodities بالخصوص Gold کی طرف مبذول ہو جاتی ہے. طلب بڑھنے سے سنہری دھات کی قدر من اضافہ ہوتا ہے . 

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت  تمام موونگ ایوریجز  سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2500 ڈالرز کی  سطح  پر ہیں  . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ برقرار رکھے ہوئے ہے .  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80  کے قریب ہے جو کہ اوور باٹ ایریا ظاہر کر رہی ہے.

Gold Price 30th August 2024
Gold Price 30th August 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button