Crypto Currencies کی قدر میں بحالی ، Israel کا Iranian Attack پر فوری ردعمل سے گریز.

Bitcoin Price recaptured 61000 Dollars psychological Level after last night's selling pressure

گزشتہ رات Israel پر Iranian Attack کے بعد پیدا ہونیوالی سنگین صورتحال اور اسکے نتیجے میں Crypto Currencies میں شدید گراوٹ کے بعد آج Asian Sessions میں نمایاں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے. صیہونی ریاست کی طرف سے کسی فوری ردعمل کے نہ آنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد کسی حد تک بحال ہوا ہے.

Geopolitical Tensions کے Crypto Currencies پر اثرات.

اگرچہ Middle East War شروع ہوئے لگ بھگ ایک برس ہو چکا ہے. تاہم ابہ تک یہ جنگ Israel اور Non-State Actors جیسا کہ Hamas اور Hizballah تک محدود تھی . تاہم اب یہ وسعت اختیار کر رہی ہے. Iran کی جانب سے Israel پر حملے سے ایک نیا عالمی تنازعہ شروع ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے.

اس صورتحال میں رسک فیکٹر بڑھ گیا اور Digital Assets کی فروخت کا ٹرینڈ دیکھا گیا . تاہم اگلے چند گھنٹوں کے دوران United States اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے کسی بڑے ردعمل کے نہ آنے سے Crypto Market Cap بحال ہونا شروع ہو گیا.

گزشتہ رات  Israeli Defense Forces  نے ایک اہم بیان جاری کیا . جس میں بتایا گیا  کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے گئے ہیں۔ یہ واقعہ ایک سنجیدہ صورت حال کی عکاسی کرتا ہے. جس میں اسرائیل بھر میں انتباہی سائرن بجتے رہے ہیں۔

Iran کی جانب سے اس حملے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ Iranian Revolutionary Guards  نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر Ballistic Missiles داغے ہیں، جس کی تصدیق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی IRNA  نے بھی کی ہے۔

مزید برآں، یروشلم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو ممکنہ طور پر میزائل حملے کو روکنے کے دوران کی آوازیں ہو سکتی ہیں۔

White House کی طرف سے جاری کردہ ہنگامی بیان میں کہا گیا ہے کہ United States اسرائیل کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے. اور Tehran کو اس حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے. امریکہ کے قریبی اتحادیوں نے بھی Iranian Attacks کی شدید مذمت کی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی Bitcoin کی قدر 61500 کے قریب بحال ہوئی ہے . جو کہ گزشتہ رات 60 ہزار کی سطح تک گراوٹ کی شکار ہوئی تھی.

Bitcoin Price as on 2nd October 2024
Bitcoin Price as on 2nd October 2024

دوسری طرف Ethereum بھی نمایاں بحالی کے ساتھ 2480 ڈالرز پر ٹھڈے کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے . خیال رہے کہ گزشتہ رات یہ 22 سو ڈالر پر آ گیا تھا. ستمبر کا مثبت اختتام کرنے کے بعد اکتوبر میں بھی ETH کے Bullish رجحان کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button