EURUSD میں مندی ، توقعات سے منفی US Jolts Jobs Opening ریلیز.

US Private Sector's Labor Report lifted the US Dollar during American Sessions

US Jolts Jobs Opening کے توقعات سے منفی اعداد و شمار  سامنے آنے پر EURUSD میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. Private Sector کی اس رپورٹ سے US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.

US Jolts Jobs Openings کی تفصیلات.

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں ستمبر 2024ء کے دوران US Private Sector میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 74 لاکھ 43 ہزار رہی.  معاشی ماہرین 80 لاکھ کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اگست میں یہ تعداد 80 لاکھ 40 ہزار رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں 4.5% اضافہ ہوا. .جبکہ مارکیٹ توقعات 4.7 %  کی تھی۔

US Jolts Jobs Opening Summary released as on 29th October 2024
US Jolts Jobs Opening Summary released as on 29th October 2024

اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 1.9 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ اگست 2024 کی ریڈنگ 1.9% تھی۔ رپورٹ سے US Labor Market پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں اضافہ . اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے بھی کہا جاتا ہے. اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس میں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے US Labor Industry کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Jolts Jobs Opening کیا ہے اور یہ کیسے US Economy کی عکاسی کرتی ہے؟

Jolts Jobs Opening Report ایک اہم Economic Indicator ہے. جو US Economy کی صورتحال اور کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ رپورٹ Bureau of Labor Statistics (BLS) کی جانب سے ہر مہینے جاری کی جاتی ہے. اور اس میں پرائیویٹ سیکٹر میں Job Openings، Hires، اور Separations کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

ملازمتوں کی تعداد US Economy میں جاری Job Market کی طلب کی عکاسی کرتی ہے۔ جب Job Openings کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کاروبار نئے ملازمین کی تلاش میں ہیں، جو کہ Economic Growth کی علامت ہے۔ اس کے برعکس، کم Job Openings کی تعداد Economic Slowdown کی نشاندہی کرتی ہے۔

Hires کی تعداد بتاتی ہے کہ کتنے لوگوں کو نوکریوں پر بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار US Economy کی ترقی کی رفتار کا ایک اہم اشاریہ ہیں۔ اگر Hires کی تعداد بڑھ رہی ہے، تو یہ مثبت Economic Sentiment کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر Hires کی تعداد کم ہو رہی ہے، تو یہ Labor Market کی کمزوری کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

EURUSD کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد US Dollar Index اور US Bonds Yields میں بحالی  نظر آ رہی ہے۔ موخرالذکر U.S Sessions کے دوران 10 بنیادی پوائنٹس اضافے سے  سے 4.33 فیصد پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ان میں تیزی سے Euro اور دیگر Currencies پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

EURUSD as on 29th October 2024
EURUSD as on 29th October 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button