US Stocks میں دن کا منفی اختتام، Closing Sessions میں فروخت کی غیر متوقع ریلی

Investors remained cautious ahead of US Elections and FOMC Rates Decision

گزشتہ روز ADP Employment Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields میں کمی کا ابتدائی طور پر حاصل ہونے والا ایڈوانٹیج US Stocks نے Closing Sessions میں آنیوالی فروخت کی غیر متوقع ریلی سے گنوا دیا.

اگرچہ US Dollar Index ابھی بھی دباؤ میں ہے. لیکن آج US PCE Price Index کے انتظار اور اسکے نتیجے میں Federal Reserve کے Policy Rates Decision پر متوقع اثرات سے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں. اور نئی پوزیشنز خریدنے پر آمادہ دکھائی نہیں دے رہے علاوہ ازیں US Presidential Elections اور امیدواروں کے بدلتے ہوئے بیانات سے  Markets Sentiment بھی تبدیل ہو رہا ہے. جس سے Global Stocks میں سمت کا فقدان پیدا ہوا اور نتیجے کے طور پر والیوم میں کمی آئی.

US Labor Market Report کے بعد Opening Sessions میں تیزی.

US ADP Employment Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد US Dollar میں مندی اور Global Stocks میں تیزی آئی.

ابتدائی طور پر Dow Jones Industrial Average کے Composite Index میں 100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی. یہی صورتحال Nasdaq100 میں رہی. تاہم اسکے بعد والیوم کی کمی سے Closing Sessions میں صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی.

DJI نے دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام 91 پوائنٹس کی مندی سے 42141 کی سطح پر کیا.

Dow Jones Industrial Average as on 31st October 2024
Dow Jones Industrial Average as on 31st October 2024

دوسری  طرف Tech Stocks میں پڑے پیمانے پر فروخت سے Nasdaq100 میں بھی Closing Sessions کے دوران 162 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی.

Nasdaq100 as on 31st October 2024
Nasdaq100 as on 31st October 2024

 

خیال رہے کہ ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 کے دوران US Labor Market میں 2 لاکھ  33 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 14 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ اگست میں 1 لاکھ 43 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 10 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 58 ہزار افراد بھرتی کئے گئے. سب سے زیادہ حیران کن ملازمتیں 200 افراد یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل کمپنیوں میںپیدا ہوئیں. جہاں نئے کانٹریکٹس کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار رہی.

US ADP Nonfarm Employment Report
US ADP Nonfarm Employment Report

ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 7.3 فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 10 فیصد سے تجاوز کر گئی .

US ADP Employment Analysis
US ADP Employment Analysis

US PCE Price Index کا انتظار اور سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

US PCE Price Index آج جاری کیا جائے گا۔ ۔ U.S Bureau of Economic Analysis یعنی امریکی معاشی تجزیاتی بیورو عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 پر یہ رپورٹ جاری کرے گا۔ یہ رپورٹ Financial Markets پر دور رس اثرات مرتب کرتی ہے.

یہ ڈیٹا  Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے  صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔

US PCE Report اس لحاظ سے بھی اہم ہے  کہ US Monetary Policy متعین کرنے کیلئے یہ Federal Reserve کا ترجیحی گیج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسکے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button