USDCHF میں تیزی، توقعات سے مثبت Swiss Manufacturing PMI ریلیز کر دی گئی.
Financial Data indicated Economic Recovery, raised chances for Rates Cut
USDCHF میں 0.8700 کے قریب بحالی دیکھی جا رہی ہے . اکتوبر میں Swiss Manufacturing PMI کا توقعات کے برعکس بحال ہوتا ہوا انڈیکس معاشی سرگرمیوں میں وسعت کو ظاہر کر رہا ہے .
Swiss Manufacturing PMI کی تفصیلات۔
Federal Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں Manufacturing Sector کا انڈیکس 49.9 فیصد رہا۔ اس سے قبل مارکیٹ توقعات 43.8 فیصد تھیں۔ واضح رہے کہ 50.00 سے نیچے ریڈنگ منفی شمار کی جاتی ہے۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ ستمبر کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ شرح 49.4 فیصد تھی۔
رپورٹ Swiss Manufacturing Sector کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہی ہے۔؟
اعداد و شمار اگرچہ ابھی بھی کسی حد تک منفی زون میں ہیں. تاہم آج کی رپورٹ Swiss Manufacturing PMI میں نمایاں بحالی کو ظاہر کر رہی ہے۔ دیگر تفصیلات کا جائزہ لیں تو پیداوار 50.5 فیصد رہی ہے۔ یعنی اس میں ستمبر کی نسبت 3.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ Orderbook میں سابقہ رپورٹ کی نسبت 8.8 فیصد نئی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ جس سے خریداری کے والیوم میں 2.3 فیصد وسعت آئی ہے۔
جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق صنعتی شعبے کے Employment Contracts میں بھی 2.3 فیصد اضافہ ہوا ۔ اسکا انڈیکس 50.6 فیصد رہا ۔ جو کہ Swiss Labor Market پر Inflation کے دباؤ میں کمی کی عکاسی کر رہا ہے ۔
Ukraine پر روسی حملے کے بعد پہلی بار صنعتی شعبے میں نئے آرڈرز 55 فیصد بڑھ گئے ہیں. جو کہ ملکی معیشت کا مثبت منظرنامہ ظاہر کر رہا ہے ۔ بروقت پورے ہونیوالے آرڈرز کی تعداد 57.2 فیصد رہی جبکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 38.4 فیصد تھی۔ اس طرح رپورٹ کا یہ جزو بھی حوصلہ افزاء رہا۔
آخر میں ذکر کریں گے Sales Stock کا جو کہ 1.8 فیصد کی نمایاں بہتری کے بعد 51.9 فیصد رہا ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ تمام تخمینوں اور پیشگوئیوں کو مات دیتے ہوئے شعبے کی مضبوطی کو ظاہر کر رہی ہے۔ اس اعتباز سے مارچ 2023 میں آنیوالے Banking Crisis کے بعد Recession کی علامات پہلی بار کم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
USDCHF کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں Rates Cut Policy بے یقینی کی شکار ہونے پر مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. جبکہ اسکے مقابلے میں US Dollar بحالی کے ساتھ 0.8700 کی سطح کے قریب آ گیا ہے.
ٹیکنیکی اعتبار سے اسوقت اپنے Bullish Zone میں تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ہے۔ جبکہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل چکا ہے ہے۔ 0.8800 سے اوپر اسکا بلش ریگریشن چیینل ہے جس کا اختتامی پوائنٹ 0.9100 کے قریب ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔