FOMC کا فیصلہ ، Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کمی

Powell Says, Rate hike does not appear to be a likely outcome next year

FOMC Decision کے اعلان کے بعد Global Markets کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . Interest Rate Cut کے فیصلے اور جیروم پاول کی پریس کانفرنس سے  US Dollar شدید گراوٹ کا شکار ہوا.  . جبکہ دیگر تمام Currencies اور Commodities کی طلب بڑھتی ہوئی دکھائی دی.

US Federal Reserve کے چیئرمین Jerome Powell نے December Meeting کے بعد Policy Rate میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے مطابق Federal Funds Rate کو 4.25% سے 4.5% کی رینج میں مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ہونے والی Post-meeting Press Conference میں انہوں نے کئی اہم نکات پر گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیے۔

FOMC کا فیصلہ ، Interest Rate میں کمی.

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے  توقعات کے مطابق Interest Rate میں 25 بنیادی کمی کرتے ہوئے  4.50 فیصد سالانہ پر لانے کا اعلان کیا.

FOMC Statement for December Meeting
FOMC Statement for December Meeting

پریس ریلیز میں بتایا گیا  کہ  Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے Policy Rate میں کمی کر دی گئی.   علاوہ ازیں Growth Rates میں اضافے کیلئے آئندہ سال  Rates میں مرحلہ وار کمی جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا. مارچ 2025 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.00% رکھی گئی ہے .

  FOMC Meeting میں Fed Rate Forecast میں تبدیلی کیوں کی گئی؟

دسمبر  میٹنگ کے بعد جاری ہونیوالی Fed Forecast میں بتایا گیا تھا. کہ پالیسی ساز اراکین 2025  کے اختتام تک Interest Rate بتدریج کم کرنے اور مزید دو Rates Cut کیلئے تیار ہیں . تاہم آج اسے بڑھاتے ہوئے دوبارہ 4.50 فیصد پر لانے کا فیصلہ کیا گیا. جس سے یہ تاثر مضبوط ہوا. کہ آئندہ برس Monetary Policy معمول پر لانے کا عمل سست رفتاری کا شکار ہو گا.

گزشتہ ماہ High Tier Data میں Headline Inflation مسلسل بڑھتی ہوئی دکھائی دی. جبکہ PCE Price Index اگرچہ توقعات سے کم تھا. لیکن Core Inflation تین ماہ قبل کی سطح 3.29 پر ہی آ گئی. جو US Economy پر دباؤ کی عکاسی کر رہی ہے.

جاری کئے جانیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا مقصد طویل المدتی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ ملازمتیں حاصل کرنا. اور Headline Inflation کو 2 فیصد تک رکھنا ہے۔ کمیٹی کو یقین ہے کہ یہ  بتدریج سےمقررہ ہدف  کی طرف بڑھ رہی ہے. اور اس کا خیال ہے کہ ملازمتوں اور مہنگائی کے ہدف کے حصول کے خطرات تقریباً متوازن ہیں۔ Economic Overview غیر یقینی ہے، اور کمیٹی دونوں پہلوؤں کے خطرات پر توجہ دے رہی ہے۔

Geopolitical Turmoil عالمی معیشت کیلئے ایک بڑا خطرہ..

Jerome Powell نے کہا کہ Geopolitical Turmoil اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے. اور عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا. کہ آئندہ تین سال کی معیشت کا اندازہ لگانا مشکل ہے. کیونکہ اس حوالے سے High Uncertainty موجود ہے۔

انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ مایوس کن ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔” تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ "ہمیں اس سمت میں اپنی پیش رفت پر اچھا محسوس ہو رہا ہے”۔

Jerome Powell نے کہا کہ مہنگائی کے لیے ہمارا ہدف 2% Inflation ہے. اور ہم اس سے اوپر کے کسی بھی ہدف پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم مکمل ارادے کے ساتھ Inflation کو 2% تک لے کر جائیں گے. اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس مقصد میں کامیاب ہوں گے۔”

انہوں نے اپنی ٹیم کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا. کہ "ہم نے اب تک کافی پیش رفت کی ہے”۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ سال Rate Hike کا امکان نظر نہیں آتا. لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم کسی بھی چیز کو رد یا قبول نہیں کر سکتے”۔

معیشت درست سمت میں گامزن ہے. سربراہ فیڈرل ریزرو.

آخر میں Jerome Powell نے امریکی معیشت کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات بہتر ہو رہے ہیں اور ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کی یہ پریس کانفرنس معیشتی ماہرین اور سرمایہ کاروں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ Federal Reserve کی پالیسیاں مالیاتی مارکیٹس کو متاثر کرتی ہیں۔

پاول نے اشارہ دیا کہ Fed اپنی پالیسی کو دوبارہ ترتیب دینے کے عمل میں ہے. اور یہ عمل وقت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو کسی بھی طرح کی جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے. اور ہم ہر اجلاس میں تازہ ترین معاشی صورتحال کے مطابق اس پر غور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں دیکھنا ہے کہ معیشت اس تبدیلی پر کس طرح ردعمل دیتی ہے”۔

ملک میں سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ تمام پیشرفت اور مارکیٹ میں پھیلنے والی افواہوں بارے آگاہ ہیں . تاہم اس طرح  کے اعلانات کرنیوالے یہ نہیں جانتے کہ US Constitution صدر کو Chairman Fed ہٹانے کی اجازت نہیں دیتا.

پاول نے اس بات پر زور دیا کہ وہ Headline Inflation کو 2 فیصد پر لانے کے لیے پُرعزم ہیں. حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم مہنگائی کے بارے میں یہ نہیں کہہ رہے کہ ‘مشن مکمل’ ہو گیا ہے”۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button