WTI Crude Oil کی قدر میں کمی، Gaza Ceasefire Agreement طے پا گیا.
US President Joe Biden, Hamas and Israel verified the Peace Plan
مشرق وسطیٰ میں امریکہ مصر اور قطر کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں Gaza Ceasefire Agreement طے پا گیا ہے. جس کے بعد WTI Crude Oil کی قدر من مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. پندرہ ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں 46 ہزار سے زائد نہتے اور معصوم فلسطینی جان بحق ہوئے. امریکی صدر جو بائڈن اور فلسطینی تنظیم Hamas کی طرف سے باضابطہ پر مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے .
Geopolitical Risk Factors کم ہونے اور Global Supply معمول پر آنے کے امکانات سے Crude Oil Prices میں کمی واقع ہوئی. جبکہ Gold Prices میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی.
Gaza Ceasefire Plan: امن کی نئی امید.
امریکی صدر Joe Biden نے نائب صدر کملا ہیرس اور وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ Gaza Ceasefire Agreement کے تحت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان دیرپا امن کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل White House کی طرف سے جاری کئے جانے والے پریس ریلیز میں امن مذاکرات کی کامیابی کے بارے میں بتایا گیا تھا.
یہ معاہدہ تین مراحل پر مشتمل ہے:
- پہلے مرحلے میں 6 ہفتوں کے دوران اسرائیل غزہ کی سرحد کے اندر 700 میٹر تک محدود رہے گا۔ اس دوران انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھایا جائے گا۔
- دوسرے مرحلے میں فریقین کے درمیان Peace Negotiations ہوں گی تاکہ مکمل جنگ بندی ممکن ہو سکے۔
- تیسرے مرحلے میں یرغمالیوں کی مکمل واپسی اور غزہ کی تعمیر نو کے اقدامات کیے جائیں گے۔
بائیڈن نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے کی بدلتی صورتحال اور بہترین امریکی سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔ قطر اور مصر نے اس معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ قطر کے وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن کی بنیاد بنے گا۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ ایران اور حزب اللہ اب کمزور ہو چکے ہیں اور اسرائیل پر حماس کا دباؤ کم ہو گیا ہے۔ یہ معاہدہ ایک طویل اور مشکل سفارتی عمل کا نتیجہ ہے جس سے خطے میں استحکام کی امید ہے۔
فلسطینی رہنماؤں کا عزم.
حماس کے رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ یہ معاہدہ غزہ کے عوام کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے شہداء اور مجاہدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، خاص طور پر Ismail Haniyeh اور Yahya Al-Sinwar جیسے رہنماؤں کی قربانیاں قابلِ ذکر ہیں۔ انہوں نے لبنانی شیعہ تنظیم Hizballah کی طرف سے اپنے خون سے لکھی گئی تاریخ پر بھی خراج تحسین پیش کیا.
Gaza Peace Deal ایک اہم سنگ میل ہے جس سے نہ صرف انسانی امداد کی راہیں ہموار ہوں گی بلکہ جنگ سے متاثرہ خاندان اپنے پیاروں سے مل سکیں گے۔ عالمی برادری کی نظریں اب اس معاہدے پر عملدرآمد پر ہیں تاکہ خطے میں حقیقی امن ممکن ہو۔
یہ معاہدہ ان تمام لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے جو ایک بہتر اور پرامن مستقبل کے منتظر ہیں۔
WTI Crude Oil کا ردعمل.
Geopolitical Risks کم ہونے کے بعد Black Gold کی قدر میں کمی دیکھی گئی. جو کہ اسوقت 80 ڈالرز فی بیرلز کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔