US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، Hamas کے سربراہ اسرائیلی حملے میں جان بحق
Markets Mood remained cautious after Israeli Attack on Lebanon, Ismael Haniya got killed in Tehran
Jolts Jobs Opening اور Geopolitical Conflicts کے باعث US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا. Israeli Attack on Lebanon کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے. ادھر برطانوی نشریاتی ادارے BBC نے دعوی کیا ہے کہ Hamas Political Wing کے سربراہ اسمعیل ہانیہ تہران میں مبینہ طور پر جان بحق ہو گئے ہیں.
Geopolitics کس طرح سے US Stocks پر اثر انداز ہو رہی ہے؟
گزشتہ روز Lebanon پر Israeli Airstrikes کے بعد Global Stocks کے سرمایہ کار سائیڈ لائن دکھائی دے رہے ہیں . Middle East War وسعت اختیار کرنے کا خطرہ انہیں نئی پوزیشنز لینے سے روکے ہوئے ہیں.
Israeli Defense Forces کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک حملہ کیا ہے۔ اس کا ہدف Hizballah کے وہ کمانڈر تھے جو اسرائیل کے بقول Golan Heights Attack میں ملوث تھے.
Southern Beirut کے جس نواحی علاقے میں دھماکہ ہوا ہے اسے ایرانی حمایت یافتہ تنظیم Hizballah کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم اور White House کے ترجمان نے خطے میں نئی جنگ کو خارج از امکان قرار دیا ہے.
تاہم صورتحال اسوقت سنگین رخ اختیار کر گئی. جب Iranian President کی تقریب حلف برداری میں شریک Hamas Political Wing کے سربراہ اسمعیل ہانیہ فضائی حملے میں جان بحق ہو گئے. وہ Former Palestinian Prime Minister بھی رہے ہیں.
انکی شہادت آٹھ ماہ سے جاری Arab Israel War میں اسرائیل کی سب سے بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے.
US Jolts Jobs Opening کے اثرات.
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں جون 2024ء کے دوران US Private Sector میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 81 لاکھ 84 ہزار رہی. معاشی ماہرین 80 لاکھ کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ مئی میں یہ تعداد 81 لاکھ رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں 4 فیصد اضافہ ہوا. .جبکہ مارکیٹ توقعات 2 فیصد اضافے کی تھی۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد US Bonds Yields میں تیزی ریکارڈ کی گئی. جبکہ Stocks Traders محتاط انداز اختیار کر گئے.
اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 3.5 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ مئی 2024 کی ریڈنگ 3.4 فیصد تھی۔ رپورٹ سے US Labor Market پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں کمی. اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے بھی کہا جاتا ہے. اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس میں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے US Labor Industry کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے.
US Stocks کا ردعمل.
Dow Jones Industrial Average میں دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا. تاہم معاشی سرگرمیاں مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئیں. جس کے نتیجے میں انڈیکس 203 پوائنٹس اضافے سے 40743 پر بند ہوئیں. جبکہ مارکیٹ میں 31 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.
دوسری طرف Nasdaq100 میں معاشی سرگرمیاں 263 پوائنٹس مندی کے ساتھ 18796 پر بند ہوئیں۔ اسکی کم ترین سطح 18791 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 26 کروڑ 13 لاکھ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔