AUDUSD میں مندی، Australian Retail Sales اور Trade War کا آغاز.
Australian Dollar lost support as uncertainty prevails in Global Markets

Australian Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد AUDUSD میں مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے . جبکہ اختتام ہفتہ پر امریکی صدر Donald Trump کی طرف سے صدارتی آرڈر کے نتیجے میں ایک نئی Trade War چھیڑنے سے Global Markets میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.
توقعات سے مثبت Financial Data منظرعام پر آنے کے بعد Reserve Bank of Australia کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates کم کئے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا. جس سے Asian Markets میں Aussie dollar کی طلب کمی کی شکار ہوئی ہے.
خیال رہے کہ China آسٹریلیا اور New Zealand کا سب سے بڑا Trade Partner ہے . چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیاں سب سے زیادہ انہیں کو متاثر کرتی ہیں . یہی وجہ ہے کہ Aussie اور Kiwi Dollar کی سب سے زیادہ طلب Asian Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے.
Australian Retail Sales رپورٹ کی تفصیلات.
Australian Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 کے دوران Retailing Industry کے حجم میں 0.1 فیصد کمی کی شکار ہوئی . خیال رہے کہ معاشی ماہرین اس سے قبل 0.7 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے.
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دسمبر 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 0.5 فیصد اضافے کی تھی . تحقیقاتی ٹیم کے مطابق آج کے اعداد و شمار مسلسل چار ماہ بعد پہلی بار Australian Economy کا منفی منظر نامہ پیش کر رہے ہیں . جس سے Inflation کے اثرات میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی ظاہر ہو رہی ہے.
بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال کے آخری دونوں کوارٹرز کے دوران اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد Growth Rate میں بھی تخمینوں کے خاصا کم رہا .
رپورٹ Australian Economy کی کیسے عکاسی کرتی ہے؟
Australian Economy کی صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے کئی اہم عوامل ہوتے ہیں. جن میں Retail Sales کی رپورٹس ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ رپورٹس نہ صرف صارفین کے خرچ کرنے کی عادات کی عکاسی کرتی ہیں. بلکہ اقتصادی ترقی اور مستقبل کی پیش گوئیوں کے لیے بھی اہم ہیں۔
Australian Retail Sales Report کی رپورٹ کا ایک بڑا عنصر Consumer Confidence ہے۔ جب لوگوں کا اعتماد بڑھتا ہے تو وہ زیادہ خرچ کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں. جس سے Retail Sales میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر Consumer Confidence کمزور ہو جائے تو یہ Retail Sales میں کمی کا سبب بنتا ہے۔
Retail Sales کی نمو کا براہ راست تعلق Economic Growth سے ہوتا ہے۔ جب Retail Sales میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ معیشت ترقی کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں حکومت اور کاروباری ادارے نئے منصوبے شروع کر سکتے ہیں، جس سے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں۔
رپورٹس میں Inflation کا اثر بھی نمایاں ہوتا ہے۔ اگر Inflation بڑھتا ہے تو اس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے صارفین کی خریداری کی طاقت متاثر ہوتی ہے
امریکی صدر کی طرف سے ایک نئی Trade War کا آغاز.
امریکی صدر Donald Trump نے ایک بڑا اقتصادی قدم اٹھاتے ہوئے Canada, China اور Mexico سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر Tariffs عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جس کے بعد عالمی سطح پر Trade War ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے.
اس اقدام کے تحت Canada اور Mexico سے آنے والی مصنوعات پر 25 فیصد جبکہ China سے آنے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی Duties لاگو ہوں گی۔ اس فیصلے نے Global Markets میں عدم توازن اور Supply Disruption جیسے خدشات کو جنم دیا ہے.
Canada کے وزیر اعظم Justin Trudeau نے امریکی Tariffs کے جواب میں 155 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد Duties عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام امریکی فیصلے کے جواب میں لیا گیا ہے. تاکہ ملکی معیشت کو ممکنہ نقصانات سے بچایا جا سکے۔ جبکہ China اور Mexico کی طرف سے بھی شدید ردعمل دیا گیا ہے.
AUDUSD کا ردعمل.
ڈیٹا منظرعام پر آنے کے بعد Australian Dollar to USD میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6100 کی نفسیاتی سطح کے قریب گراوٹ کا شکار ہوا ہے .

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔