12 ستمبر 2022 ء کے اقتصادی کیلنڈر پر متوقع اہم عالمی معاشی واقعات

آج 12 ستمبر 2022 ء ہے۔ آج نئے کاروباری ہفتے کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق 6 بجے صبح برطانوی صنعتی پیداواری رپورٹ کے اجراء سے ہو گا۔ جبکہ 6 بجے برطانوی ٹریڈ رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔7-00 بجے ترکی کی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس رپورٹ جاری ہو گی۔ 8-00 بجے اٹلی کی صنعتی پیداواری رپورٹ کا اجراء ہو گا۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1-00 فرانس کے یورو سرمایہ کاری بانڈز آن لائن نیلامی کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے۔ یہ قلیل المدتی سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس ہیں جن کی مدت 3 ماہ سے 9 ماہ تک ہے جبکہ 3-00 بجے امریکی کنزیومر انفلیشن کی تخمینہ رپورٹ جاری کی جائے گی۔ 3-30 بجے قلیل المدتی امریکی ڈالر سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس جن کی میچورٹی کی مدت 3 سے 9 ماہ تک ہے بذریعہ آن لائن نیلامی مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جبکہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 5-00 بجے شام 10 سالہ طویل المدتی امریکی بانڈز کی اسی نوعیت کی نیلامی ہو گی اور یہ بانڈز بھی مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ عالمی معاشی دن کا اختتام رات 11-00 بجے جاپانی وسیع پیمانے کی صنعتوں کی پیداواری رپورٹ ( Large Scale Production Report ) جاری کی جائے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button