AUDUSD کی محدود رینج، Chinese LPR بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.

Australian Dollar found support in Asian Markets after PBOC Policy Rate decision

Chinese LPR بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے جانے کے فیصلے سے Asian FX Sessions کے دوران AUDUSD محدود رینج برقرار رکھے ہوئے ہے. اگرچہ Rate Cut Program میں وقفہ دینے سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے تاہم Australian Dollar کسی حد تک سپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا.

Chinese LPR کا فیصلہ کتنا غیر متوقع ہے؟

Peoples Bank of China نے قرضوں پر Interest Rate بغیر کسی تبدیلی ے 3.35 فیصد سالانہ پر برقرار رکھا ہے ۔ جبکہ طویل المدتی قرضوں کیلئے LPR کی سطح 4.05 فیصد رکھی گئی۔ معاشی ماہرین Chines Yuan کی حالیہ گراوٹ کو دیکھتے ہوئے 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

ایشیائی ملک میں  Deflation کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے سگنلز دیئے جا رہے ہیں۔ اور آج کے پریس ریلیز سے قرض میں ڈوبے ہوئے Real Estate Sector کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔ تاہم Macro Economic Reforms کے لئے آج ریٹس میں اضافے کا عندیہ دیا جا رہا تھا.

فیصلے سے AUDUSD کیسے متاثر ہو رہا ہے .؟

China آسٹریلیا اور New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے ، یہی وجہ ہے کہ Australian اور New Zealand Dollars کی زیادہ تر طلب بھی اسی کی مارکیٹس  سے ہی  پیدا ہوتی ہے . اس کے علاوہ China وسیع پیمانے پر ان کرنسیز کو International Trade میں Clearance کے لئے بھی استمعال کرتا ہے . یہی وجہ ہے کہ اس سے جڑی خبریں سب سے زیادہ انہیں پر اثر انداز ہوتی ہیں .

Chinese Economy کی صورتحال۔

رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں عالمی رسد کا توازن بری طرح سے بگڑا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ دنیا کو 50 فیصد سے زائد Industrial اور تیار شدہ اشیاء فراہم کرنیوالے ملک چین کی معاشی صورتحال ہے۔ Industry اور Real Estate قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔

گذشتہ 6 ماہ ایشیائی طاقت اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت کیلئے بری خبریں لے کر آئے۔ ملک کو کورونا کے بعد کی بحالی کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ Unemployment اور غربت حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں اور کئی بڑی چینی کمپنیوں کو ڈیفالٹ کا سامنا ہے۔ اگرچہ بیجنگ انتظامیہ اسکے لئے Fiscal Recovery Plan تیار کر رہی ہے۔ لیکن عالمی ادارے اس 2024ء میں مجموعی Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

تکنیکی جائزہ.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6700 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

AUDUSD کی محدود رینج، Chinese LPR بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.
AUDUSD during Asian Sessions

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button