USDCHF میں 0.8700 سے نیچے مندی ، SNB Sight Deposits دسمبر میں 473 ارب فرانک پر آ گئے.

Below expectations report enhanced chances of Delay in Rates Cut

USDCHF کی قدر میں 0.8700 سے نیچے مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ دسمبر میں SNB Sight Deposits کا 473 ارب فرانک پر آ جانا ہے . توقعات سے منفی ڈیٹا سامنے آنے کے بعد مارچ 2024 سے SNB Monetary Policy میں مرحلہ وار نرمی میں تاخیر کے امکانات بڑھ گئے ہیں . اسی وجہ سے Swiss Franc کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . 

Swiss Deposits Report کی تفصیلات

Swiss National Bank  کے جاری کردہ اعداد و شمار میں دسمبر 2023 تک ڈیپازٹس کا حجم 473 بلیئن فرانک رہا۔ جبکہ اس سے قبل 476 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 476 بلیئن فرانک رہی تھی جو کہ رواں ماہ کا تخمینہ تھا۔ اس طرح Global Banking Crisis کے بعد مسلسل پانچویں ماہ  ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا منفی حجم دیکھا جا رہا ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال مارچ میں ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تین Multinational Banks کے دیوالیہ ہونے کا سلسلہ یورپ تک وسعت اختیار کر گیا تھا اور دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک لیکوئیڈٹی کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹ کر گیا تھا۔ تاہم حالیہ رہورٹس سے سوئس نظام زر دوبارہ مستحکم ہونے کی کوشش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے . ۔

خیال رہے کہ سوئس مرکزی بینک ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر مانیٹری پالیسی کا جائزہ لیتا ہے۔ سوئس بینکنگ انڈسٹری کو دنیا میں سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے۔ اور کریڈت سوئس بحران سے اس کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن SNB نے اپنی کامیاب اسٹریٹیجی سے اس پر قابو پا لیا ہے۔

USDCHF کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں تیزی  ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں USD یورپی سیشنز کے دوران  0.10 فیصد مندی  کے ساتھ 0.8700 سے نیچے آ گیا ہے۔

USDCHF میں 0.8700 سے نیچے مندی ، SNB Sight Deposits دسمبر میں 473 ارب فرانک پر آ گئے.
USDCHF

معاشی ماہرین کے مطابق سوئس فرانک میں تیزی  کی بڑی وجہ حالیہ رپورٹس میں Inflation میں ہونے والا اضافہ ہے۔ جس سے Swiss National Bank کی آئندہ Policy Meeting میں Interest Rate کم ہونے کا جواز ختم ہو جاتا ہے اور Rate Hike Program ہولڈ کئے جانے کے  امکانات بڑھ گئے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ Swiss Franc کو مستحکم کر رہا ہے ۔

دوسری طرف Swiss Market Index میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔ ۔ مارکیٹ میں ٹریڈنگ والیوم بھی خاصا کم ہے اور اسوقت تک محض 60 لاکھ 47 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ جو کہ معمول سے کم ہے۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button