AUDUSD مستحکم ، توقعات سے مثبت Australian Business Confidence Report ریلیز.
Australian Dollar got support in Asian FX Sessions on chances of holding rates

Australian Business Confidence کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار ریلیز ہونے کے بعد AUDUSD کی قدر مستحکم دکھائی دے رہی ہے .Australian Corporate Sector کا یہ اہم ڈیٹا ملک میں معاشی بحالی ظاہر کر رہا ہے . جس کے باعث سخت Monetary Policy ہولڈ کئے جانے کے امکانات بڑھے ہیں . یہی وجہ ہے کہ Asian FX Sessions کے دوران Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.
Australian Business Confidence کی تفصیلات۔
Melbourne Institute of Economics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ Corporate Sector کے اعتماد میں 4.0 فیصد اضافہ ہوا۔ ماہانہ انڈیکس 81.5 فیصد پر آ گیا ہے۔ اس طرح سروے گزشتہ ماہ کی نسبت عام تنخواہ دار طبقے کی قوت خرید میں کمی ظاہر کر رہا ہے۔ اگر اس کا تقابلہ جنوری 2025 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.0 جبکہ مجموعی انڈیکس 79.5 فیصد رہا تھا.
ادارے نے اپنے اضافی نوٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ ماہ Corporate Sector کا اعتماد دو ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے. اس سے قبل انڈیکس مارچ 2022ء یعنی Ukraine پر Russian Attack کے بعد گزشتہ کوارٹر میں معاشی بحالی ظاہر کر رہا تھا۔ تاہم موجودہ رپورٹ Recession اور Inflation کے Australian Economy اور عام شہریوں پر اثرات میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے.
آسٹریلیا کی Business Confidence ملکی Economy کا ایک اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہے۔ یہ انڈیکیٹر کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے مستقبل کے حوالے سے جذبات، توقعات اور خدشات کو ظاہر کرتا ہے۔ جب Business Confidence مثبت ہوتی ہے. تو یہ ظاہر کرتی ہے کہ کمپنیاں سرمایہ کاری اور توسیع کے لیے تیار ہیں. جبکہ منفی Confidence معاشی سست روی یا غیر یقینی حالات کی نشاندہی کرتی ہے۔
Business Confidence اور Economic Growth
آسٹریلیا میں Business Confidence اور Economic Growth کے درمیان ایک براہ راست تعلق پایا جاتا ہے۔ جب کاروباری ادارے مارکیٹ میں استحکام اور ترقی دیکھتے ہیں. تو وہ مزید ملازمین بھرتی کرتے ہیں، نئی فیکٹریاں لگاتے ہیں اور مختلف Sectors میں سرمایہ کاری کرتے ہیں. جس سے GDP Growth میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر کاروباری اعتماد کمزور ہو. تو کمپنیاں اخراجات میں کمی کرتی ہیں، جس کے باعث معیشت کی رفتار سست پڑ جاتی ہے۔
Factors جو Business Confidence کو متاثر کرتے ہیں
Business Confidence مختلف اندرونی اور بیرونی عوامل سے متاثر ہو سکتی ہے:
- Interest Rates – اگر Reserve Bank Of Australia (RBA) شرح سود میں اضافہ کرتی ہے تو قرض لینے کی لاگت بڑھ جاتی ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں کمی آ سکتی ہے۔
- Government Policies – ٹیکس اصلاحات، ریگولیٹری پالیسیاں اور حکومتی اقدامات کا براہ راست اثر Business Confidence پر ہوتا ہے۔
- Global Trade – آسٹریلیا کی معیشت عالمی منڈی سے جڑی ہوئی ہے، اس لیے China, USA اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات Confidence Levels پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
- Inflation – اگر مہنگائی بڑھتی ہے تو لاگت میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے کاروباری ادارے سرمایہ کاری سے گریز کرتے ہیں۔
- Consumer Spending – جب عوام کی قوتِ خرید بڑھتی ہے تو کاروباری اداروں کو زیادہ منافع ملتا ہے، جس سے Business Confidence مستحکم رہتی ہے۔
Business Confidence کے اثرات
اگر Business Confidence مثبت ہو تو معیشت میں کئی مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں:
- زیادہ سرمایہ کاری
- نئی نوکریوں کے مواقع
- اسٹاک مارکیٹ میں استحکام
- مقامی پیداوار میں اضافہ
جبکہ منفی Business Confidence کے اثرات کچھ یوں ہو سکتے ہیں:
- سرمایہ کاری میں کمی
- بے روزگاری میں اضافہ
- اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
- مہنگائی اور کمزور Consumer Spending
آسٹریلیا میں Business Confidence ملکی Economy کا ایک اہم اشاریہ ہے جو سرمایہ کاروں، پالیسی میکرز اور عام عوام کے لیے مستقبل کی معاشی صورتحال کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیاں، مستحکم عالمی تعلقات، اور کاروباری ماحول کی بہتری Business Confidence کو مضبوط کر سکتی ہیں، جس سے آسٹریلیا کی معیشت مزید ترقی کر سکتی ہے۔
AUDUSD کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Asian FX Sessions کے دوران AUDUSD مستحکم ہوا . ۔ اسوقت یہ 0.10 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6300 کی نفسیاتی سطح عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔