AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز۔
آسٹریلیئن ڈالر 0.6450 سے نیچے بغیر سمت ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران ٹریڈبگ والیوم میں کمی
AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ FOMC فیصلے کے پیش نظر نئے ہفتے کے پہلے دن سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔
AUDUSD پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔
20 ستمبر کو فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) دو روزہ اجلاس کے اختتام پر Monetary Policy بارے فیصلہ کرنے والی ہے۔ یہ اس اعتبار سے بھی آہمیت کا حامل ہے کہ اس میں 18 ماہ سے جاری Rate Hike Program کا مستقبل بھی متعین کیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے سائیڈ لائن رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
کیا فیڈرل ریزرو Policy Tightening Cycle بند کرنیوالا ہے۔؟
معاشی ماہرین شرح سود کو اسی سطح پر معطل کئے جانے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ ان کے اس تخمینے کی کئی وجوہات ہیں۔ اسوقت امریکہ میں Policy Rates دنیا کے تمام طاقتور ممالک میں سب سے زیادہ یعنی 5.5 فیصد پر موجود ہیں۔ خیال رہے کہ 5 فیصد سے اوپر کیش ریٹس کو شرح نمو (Growth Rate) اور لیبر مارکیٹ کے حوالے سے منفی تصور کیا جاتا ہے۔
اسوقت GDP بھی معمول سے اڑھائی گنا کم اور بیروزگاری (Unemployment Rate) 5.7 فیصد پر آ گیا ہے۔ جو کہ نائن الیون کے بعد پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔ آگے چل کر یہ معاشی دباؤ کساد بازاری کی باقاعدہ شکل اختیار کر سکتا ہے۔ (Recession) اسی خطرے کو بھانپتے ہوئے ستمبر اجلاس میں شرح سود میں اضافہ معطل کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
چین امریکہ سیاسی رابطے اور مالٹا میں ملاقات۔
حالیہ عرصے میں چینی معیشت کی سست روی پر صدر جو بائیڈن کی تنقید اور طنزیہ ریمارکس پر دنیا کی دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان تعلقات کشیدگی کی انتہاء کو پہنچ گئے تھے۔ دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں اس وجہ سے سکڑتی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔
اختتام ہفتہ پر یورپی جزیرے مالٹا پر ہونیوالی چین امریکہ ہائی لیول ڈپلومیٹک ملاقات سے Geo-Political Tensions میں کمی کا امکان پیدا ہوا ہے۔ اسی وجہ سے جو بائیڈن کے مشیر برائے قومی سلامتی اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ہونیوالی اس میٹنگ کا بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے۔ اسکے علاوہ ایشیائی ملک بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کے لئے ان ممالک کی کرنسیز استعمال کرتا ہے۔ اس لئے چین سے جڑی خبریں آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ تازہ ترین پیشرفت Aussie ڈالر کیلئے مثبت ٹریگر ثابت ہو سکتا ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی اعتبار سے آسٹریلیئن ڈالر مثبت سمت اپنائے ہوئے اپنی 20 ، 50 اور 100 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ جو کہ 0.6470 سے 0.6520 کے درمیان ہیں۔ یہ لیولز عبور کرنے تک یہ اپنے بیئرش زون میں رہے گا۔
اس کے سپورٹ لیولز 0.6420 , 0.6380 اور 0.6350 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6430 , 0.6460 اور 0.6510 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6600 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔