امریکی اسٹاکس میں تیزی پر اختتام ،مشرق وسطیٰ تنازعے کی وجہ سے امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

امریکی ڈالر کی طلب میں  کمی  کا بھرپور ایڈوانٹیج گلوبل اسٹاکس نے حاصل کیا.

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا . مشرق وسطیٰ تنازعے کی وجہ سے امریکی ڈالر  دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے . جس کا بھرپور ایڈوانٹیج گلوبل ٹریڈنگ اثاثوں  نے حاصل کیا .

مشرق وسطیٰ تنازعہ وسعت اختیار کرتے ہوئے . لیکن امریکی اسٹاکس کی مثبت ٹریڈ .

اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اپنی حدود میں داخل ہونے والے تمام فلسطینی جنگجوں کو ہلاک کر دیا ہے . ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایک مرتبہ پھر صیہونی ریاست کو چٹان کی طرح غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے .

اسرائیل کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے آشیرباد ملنے کے بعد اسکی افواج نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے. اسرائیلی وزیر دفاع جواو گیلنٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ غزہ میں پانی اور اناج بھی داخل نہ ہونے دیا جائے . انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی افواج کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے .

دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے سعودی عرب اور دیگر مسلم خلیجی ممالک کی طرف سے فلسطین کی سپورٹ سے ایک مرتبہ پھر آئل کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی افواہیں طلب میں اضافے کا  سبب بن رہی ہیں . اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے .

ادھر ایران اور ترکی نے ایک اسلامی سربراہی کونسل کی میٹنگ بلانے کے لئے باضابطه طور بار سعودی عرب اور دیگر ممالک سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے . اس صورتحال میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسٹاکس  اور دیگر ٹریڈنگ اثاثے جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں.

عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ، US Bonds Yields میں کمی.

ایک روزہ جاپانی تعطیل کے بعد آج بانڈز مارکیٹ میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوا . تاہم ایشیائی سیشنز کے دوران ان میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے . اس وقت 10 سالہ مدت کی ییلڈز 4.64 فیصد پر آ گئی ہیں ، بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے یہ  4.75   پر بند ہوئیں تھیں .  ان میں کمی سے مارکیٹ کا رسک فیکٹر ظاہر ہو رہا ہے جس کا وزن امریکی ڈالر پر ہے .

مارکیٹس کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس 197پوائنٹس کے اضافے سے  33604 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 32253 سے 33631 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 22 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا .

امریکی اسٹاکس میں تیزی پر اختتام

دوسری طرف Nasdaq میں قدرے ملا جلا رجحان رہا  .  معاشی سرگرمیاں  52 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 13484 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 13277  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 78کروڑ  10 لاکھ رہا.

nasdaq

S&P500 مثبت رجحان  کے ساتھ 27پوائنٹس اضافے سے 4335 پر بند ہوا.

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں زبردست تیزی دیکھی گئی .   انڈیکس 104 پوائنٹس اوپر 15318 پر بند ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button