AUDUSD کی قدر میں بحالی ، Chinese LPR میں کمی.

Expected Policy Rate Decision raised demand for Australian Dollar.

Chinese LPR میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کمی کے بعد Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا. Asian FX Sessions کے دوران AUDUSD نفسیاتی ہدف 0.6700 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.

PBOC LPR میں کمی کا غیر متوقع فیصلہ.

Peoples Bank of China نے ایک سالہ قرضوں پر Interest Rate پچیس بنیادی پوائنٹس کم کرتے ہوئے 3.10 فیصد سالانہ مقرر کر دیا ہے ۔ جبکہ پانچ سالہ مدت کے  قرضوں کیلئے LPR کی سطح 3.60 فیصد رکھی گئی۔ معاشی ماہرین Chines Yuan کی حالیہ گراوٹ کو دیکھتے ہوئے 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کی پیشگوئی ہی کر رہے تھے۔

ایشیائی ملک میں  Deflation کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے Chinese LPR سمیت مالیاتی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے سگنلز دیئے جا رہے ہیں۔ اور آج کے پریس ریلیز سے قرض میں ڈوبے ہوئے Real Estate Sector کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔ تاہم Macro Economic Reforms کے لئے آج طویل المدتی قرضوں کے ریٹس میں اضافے کا عندیہ دیا جا رہا تھا.

فیصلے سے AUDUSD کیسے متاثر ہو رہا ہے .؟

China آسٹریلیا اور New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے. یہی وجہ ہے کہ Australian اور New Zealand Dollars کی زیادہ تر طلب بھی اسی کی مارکیٹس  سے ہی  پیدا ہوتی ہے. اس کے علاوہ China وسیع پیمانے پر ان کرنسیز کو International Trade میں Clearance کے لئے بھی استمعال کرتا ہے . یہی وجہ ہے کہ اس سے جڑی خبریں سب سے زیادہ انہیں پر اثر انداز ہوتی ہیں . 

Chinese Economy کی صورتحال۔

رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں عالمی رسد کا توازن بری طرح سے بگڑا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ دنیا کو 50 فیصد سے زائد Industrial اور تیار شدہ اشیاء فراہم کرنیوالے ملک چین کی معاشی صورتحال ہے۔ Industry اور Real Estate قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔

گذشتہ 6 ماہ ایشیائی طاقت اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت کیلئے بری خبریں لے کر آئے۔ ملک کو کورونا کے بعد کی بحالی کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ Unemployment اور غربت حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں اور کئی بڑی چینی کمپنیوں کو ڈیفالٹ کا سامنا ہے۔ اگرچہ بیجنگ انتظامیہ اسکے لئے Fiscal Recovery Plan تیار کر رہی ہے۔ لیکن عالمی ادارے اس 2024ء میں مجموعی Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

AUDUSD کا تکنیکی تجزیہ۔

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6700 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

AUDUSD 21ST October 2024
AUDUSD 21ST October 2024

یہاں سے  Aussie Dollar بلش جھکاؤ اور ارتکازبرقرار رکھنے کی جدوجہد کر رہا ہے ۔ اسوقت یہ اپنی بلش 20SMA سے نیچے ہے  ہے۔ یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6680, 0.6660 اور 0.6630 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6710, 0.6730 اور 0.6760 ہیں۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button