AUDUSD میں بحالی ، Australian Trade Surplus رواں سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا.

Australian Exports above expectations raised demand for Aussie Dollar

Australian Trade Surplus میں ریکارڈ اضافے کے بعد AUDUSD میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے. Asian FX Sessions کے دوران Australian Dollar نفسیاتی ہدف 0.6650 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . 

Australian Trade Balance Report توقعات سے مثبت.

آج جاری کی جانیوالی Australian Trade Balance Report توقعات سے مثبت رہی۔Australian Bureau of Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں  مئی 2024ء کے دوران  Trade Surplus نمایاں اضافے  کے ساتھ 6.548 بلین ڈالرز رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 5.53 بلین کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

سب سے مثبت پہلو Export Volume میں ہونے والا ١.7  فیصد اضافہ ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران Imports میں سابقہ ریڈنگ کی نسبت 1 فیصدکمی ہوئی ہے .

Australian Trade میں یہ  تبدیلی بنیادی طور پر اسکے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنر China کے ساتھ آرڈرز میں اضافے  کی وجہ سے ہوئی ہے۔ایشیائی ملک Australia سے سالانہ 739 ملیئن ڈالرز کا خام لوہا (Iron Ore) درآمد کرتا ہے۔ جبکہ غذائی اجناس کا درآمدی حجم 7 ملیئن ٹن ہے۔ آسٹریلیئن ڈالرز کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے جڑی تمام خبریں Australian Trade Balance  پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.

گذشتہ  روز بدترین گراوٹ کے بعد AUDUSD آج  اپنی قدر بحال کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . اس طرح یہ Bullish Chanel کے ابتدائی پواینٹ پر آ گیا ہے . ریکوری کے دوران سب سے بڑی مزاحمت 0.6700 پر سامنے آ رہی ہے۔ تاہم یہ عبور ہونے پر اس کے لئے 0.6750 اور 0.6800 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ ٹریڈنگ چارٹ پر  مجموعی منظرنامہ مثبت  ہے۔

AUDUSD میں بحالی ، Australian Trade Surplus رواں سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا.
AUDUSD

4 گھنٹوں کے دوران مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز اوپر کی طرف ہے۔ 20SMA بھی 0.6660 پر آ گئی ہے۔ جبکہ یہیں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ اسی وجہ سے یہ سطح انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اگر 14 روزہ Relative Strength Index کا جائزہ لیں تو یہ وسطی نقطے پر Oversold ایریا میں موجود ہے۔ جس سے محدود پیمانے پر پہلی اور دوسری مزاحمتی حدوں کی طرف ریلی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6630, 0.6605 اور 0.6580 جبکہ مزاحمتی حدیں  0.6680, 0.6710 اور 0.6730 ہیں۔

دوسری مزاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6800 کے نفسیاتی ہدف  عبور کرنے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ جس کے قریب ہی 0.6810 پر مزاحمتی اور ٹیکنیکی لیول ہے۔ جو بلش چینل کے آغاز پر اسکا وسطی نقطہ بھی ہے۔

آج کی ٹریڈ میں Aussie Dollar کی بلند ترین سطح 0.6678 جبکہ کم ترین لیول 0.6620 رہا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز یہ رواں  ماہ کی کم ترین سطح 0.6610 تک گراوٹ کا شکار ہوا تھا۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button