AUDUSD میں بحالی ، Chinese PMI اور Australian Capex

آسٹریلیئن ڈالر 0.6500 کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

AUDUSD کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ Chinese PMI Report اور Australian Capex کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔

AUDUSD پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔

Chinese PMI Report جاری کی گئی۔ پرچیز مینیجرز انڈیکس 49.7 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل 49.4 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ قومی شماریاتی بیورو (National Bureau of Statistics) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ یہ سطح 49.3 فیصد تھی۔

اس طرح تفریط زر (Deflation) کے خدشات خاصی حد تک کم ہوئے ہیں اور ڈیٹا نے سست روی کی مارکیٹ توقعات کو بھی مات دی ہے۔ واضح رہے کہ کہ مسلسل پانچویں مہینے انڈیکس 50 سے نیچے رہا ہے لیکن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چینی ڈیٹا آسٹریلوی معیشت پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے۔ ؟

چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے۔ اسکے علاوہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کیلئے ان ممالک کی کرنسیز استعمال کر رہی ہے۔ انکی طلب بھی چینی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔اس سے جڑی خبریں ان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ بیجنگ انظامیہ کورونا کی عالمی وباء کے بعد عائد ہونیوالی سخت سماجی اور معاشی پابندیوں کو مرحلہ وار ہٹا رہی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

آسٹریلوی معاشی ڈیٹا۔ افراط زر توقعات سے زیادہ۔

آج Australian Capex Headline ریلیز کی گئی۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات کے مطابق ملک میں افراط زر کی شرح 2.8 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 1.2 فیصد کی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کیا جائے تو جون میں یہ سطح 1.5 فیصد رہی تھی۔

ٹیکنیکی جائزہ

4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر AUDUSD کا بلش مومینٹم 0.6500 سے اوپر شدید سیلنگ کی وجہ سےکم ہو جاتا ہے۔ اس نفسیاتی سطح سے اوپر آسٹریلیئن ڈالر کی 20 روزہ حرکاتی اوسط اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس ظاہر کر رہا ہے کہ اس سطح سے اوپر بڑی ریلی کا آغاز ہو سکتا ہئ۔ نیچے کی طرف 0.6450 بریک ہونے پر Aussie ڈالر واپس بیئرش زون کی طرف جا سکتا ہے۔

AUDUSD میں بحالی ، Chinese PMI اور Australian Capex

موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز 0.6440 , 0.6410 اور 0.6380 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6500 , 0.6530 اور 0.6555 ہیں۔ بیئرش اصلاح کی صورت میں یہ پریشن 0.6380 کی طرف وسعت اختیار کر جائے گا جبکہ پہلی نفسیاتی اور ٹیکنیکی سطح یعنی 0.6500  عبور کرنے پر بننے والی ٹرینڈ لائن 0.6550 اور 0۔6660 کی طرف دروازہ کھول دے گی۔ جس کا اختتامی پوائنٹ 0.6700 سے اوپر ہو سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button