AUDUSD میں تیزی، Australian Employment Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار
Aussie Dollar Found support in Asian Markets on Labor Market Data
Australian Employment Report میں توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر Aussie Dollar کی طلب میں Rates Cut Policy میں تاخیر کی توقعات پر اضافہ ہوا. جس کے بعد AUDUSD میں 0.6800 کے قریب تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . واضح رہے کہ Australia میں Unemployment Rate گزشتہ ماہ کی سطح پر برقرار رہتے ہوئے 4.2 فیصد پر پہنچ گیا ہے.
Australian Employment Report کی تفصیلات۔
Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق اگست 2024ء کے دوران ملک میں 47500 ہزار کانٹریکٹس جاری ہوئے . معاشی ماہرین 25,000 کی توقع کر رہے تھے۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ جولائی 2024 کے ساتھ کریں. تو سابقہ رپورٹ میں یہ تعداد 58700 ہزار ملازمتیں تھی.
رپورٹ کے مطابق Unemployment Rate گذشتہ ماہ 4.2 فیصد رہا. جبکہ معاشی ماہرین کی یہی پیشگوئی تھی۔ اگست میں Participation Rate بھی 67.1% پر ریکارڈ کیا گیا . جو کہ جولائی کے اعداد و شمار کے برابر ہے ۔ جون میں 67 فیصد کے مقابلے میں جولائی کی ریڈنگ 67.1 فیصد آئی تھی۔
یہ ایک مثبت علامت ہے. کہ لوگ معیشت میں فعال طور پر شامل ہو رہے ہیں، حالانکہ Unemployment Rate مستحکم ہے۔ ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق Full Time Employees کی تعداد میں گذشتہ ماہ کی نسبت 3100 کی کمی آئی یعنی بڑی تعداد میں نئے Employment contracts کینسل کئے گئے۔ دوسری طرف Part Time Employees میں 50600 کا اضافہ ہوا۔
یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لوگ Part Time Jobs کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، جو کہ ممکنہ طور پر معیشت کی Inflationary Pressure کے تحت تبدیلیوں کے عکاس ہیں.
بے روزگار افراد کی تعداد
اگست میں بے روزگار افراد کی تعداد تقریباً 10,000 کم ہو کر 627,000 تک پہنچ گئی۔ تاہم، یہ تعداد 2023 کے آخر سے تقریباً 45,000 افراد بڑھ گئی ہے۔
معاشی اشارے
Employment میں اضافے نے آبادی کے تناسب میں ملازمت کی شرح کو 0.1 فیصد بڑھا کر 64.3% کر دیا، جو کہ نومبر 2023 کے تاریخی عروج 64.4% سے تھوڑا کم ہے۔
آسٹریلیا کی بے روزگاری کی شرح کا 4.2% پر برقرار رہنا ایک مستحکم معیشت کی علامت ہے، حالانکہ ملازمت میں اضافہ کی رفتار میں کمی اور مکمل وقت کی ملازمت میں کمی کچھ تشویش کا باعث بن سکتی ہے.
AUDUSD کا ردعمل.
ڈیٹا Australian Labour Market پر Inflation کے دباؤ میں اضافہ ظاہر کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے Asian Sessions کے دوران AUD/USD میں Rates Cut کے امکانات میں کمی کی وجہ سے تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ . اسوقت یہ 0.6800 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے. جو کہ اسکی گزشتہ تین ماہ کے دوران بلند ترین سطح ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔