AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، RBA Monetary Policy بغیر تبدیلی کے برقرار.
Meshal Bullock said, Rates are at right level to control Inflationary Shocks
AUDUSD کی قدر 0.6600 سے نیچے محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے . دو روزہ اجلاس کے بعد آج RBA Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی گئی ہے . جبکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر Cash Rates میں اضافہ کیا جا سکتا ہے . اس اعلان کے بعد Asian Sessions کے دوران Australian Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے.
RBA Monetary Policy کا اعلان AUDUSD پر کیسے اثر انداز ہوا؟
Reserve Bank of Australia نے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر Monetary Policy کا اعلان کرتے ہوئے Official Cash Rate بغیر کسی تبدیلی کے 4.35 فیصد پر برقرار رکھا ہے ۔ جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بورڈ کے اراکین نے ملک میں Inflation اور Australian Labor Market کی صورتحال کو عمومی طور پر غیر یقینی قرار دیا ہے . .
اکثریتی پالیسی ساز ممبرز نے حالیہ معاشی رپورٹس میں Growth Rate میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے یوئے Monetary Policy کو موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی رائے دی۔ جس پر کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ Policy Tightening Cycle کو بند کرنے کی بجائے Financial Reports پر نظر رکھی جائے . اور policy Rates کو مستقبل قریب میں موجودہ سطح پر اسوقت تک برقرار رکھا جائے جب تک کہ Headline Inflation مقرر کردہ ہدف یعنی 2 فیصد پر مستحکم رکھا جائے.
جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں Official Cash Rates مزید بڑھائے جا سکتے ہیں . بیان سامنے آنے پر AUDUSD کا نیوٹرل ردعمل سامنے آیا ہے کیونکہ آئندہ Monetary Policy پر غیر یقینی صورتحال نظر آ رہی ہے.
گورنر مشعل بلک کا بیان .
گورنر مشعل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں ماہ Headline Inflation ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے. جس کے اثرات Australian Labour Market پر بھی مرتب ہوئے
۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی نظام زر اور Liquidity انتہائی مضبوط ہیں۔ سربراہ RBA نے مفصل انداز میں کہا کہ Inflation اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام Monetary Tools بروئے کار لائے جائیں گے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ Growth Rate اور Labor Market کی مضبوطی کے لئے کام کیا جائے
مشعل بلک نے کہا کہ Reserve Bank کی کامیاب حکمت عملی سے Australian Economy سپلائی شاکس سے خاصی حد تک محفوظ رہی ہے ، تاہم Inflation کو نیچے لانے کا عمل ایک طویل سفر ہے جس کے لئے Interest Rates بلند سطح پر برقرار رکھنے کے علاوہ Australian Economy کے مختلف شعبوں کی اپنی حقیقی شکل میں بحالی بھی ضروری ہے . علاوہ ازیں National Income پر توجہ دینا بھی اہم ہے تا کہ صارفین کی قوت خرید بھی متاثر نہ ہو .
تکنیکی تجزیہ.
ٹیکنیکی اعتبار سے آج Australian Dollar اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔ اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6600 کے قریب موجود ہے .۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6550 کے قریب خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔