BOE Monetary Policy کا اعلان ، GBPUSD اور FTSE100 میں اتار چڑھاؤ

بینک آف انگلینڈ نے Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس اضافہ کر دیا۔

BOE Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد GBPUSD کی قدر میں اتار چڑھاؤ جبکہ FTSE100 میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ فیصلے کا اعلان بینک آف انگلینڈ کی پالیسی ساز کمیٹی کی میٹنگ کے اختتام پر کیا گیا۔

BOE Monetary Policy کی تفصیلات

جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بورڈ نے ملک میں Headline Inflation کا جائزہ لیا۔ اگرچہ حالیہ عرصے کے دوران Consumer Price Index نیچے آیا ہے۔ اور لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں بھی کمی نوٹ کی گئی ۔ تاہم یہ مرکزی بینک کے مقرر کردہ اہداف سے اب بھی اوپر ہے۔

BOE Monetary policy

واضح رہے کہ اس اضافے کے ساتھ برطانیہ میں Interest Rate کی سالانہ سطح 5.25 فیصد پر آ گئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ممبران کمیٹی نے عالمی مارکیٹ کے حالات اور معاشی بحران کا بھی جائزہ لیا۔ اور ذرائع توانائی کی قیمتوں پر اظہار اطمینان کیا۔

مانیٹری پالیسی اعلان کے آدھے گھنٹے بعد گورنر اینڈریو بیلے نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے شرح سود میں اضافے کی وجوہات اور عالمی و برطانوی مارکیٹ کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔ انکا کہنا تھا یہ حالیہ عرصے میں افراط زر کی سطح دوہرے ہندسے سے کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ میں آئی ہے۔

تاہم کساد بازاری (Recession) کی لپیٹ میں آئی معیشت کو اسکے حقیقی لیولز پر بحال کرنا ایک طویل سفر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹس بارے فیصلہ معاشی رپورٹس کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔

اگرچہ اینڈریو بیلے نے کہا کہ ملک کا مستقبل اور Growth Rate نرم پالیسی کا تقاضہ کر رہے ہیں لیکن اس تعین حالات کے مطابق کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ان کی پریس کانفرنس سے قبل Rate Hike Program معطل یا ختم کرنے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ تاہم گورنر نے ایسے کسی بھی بیان سے گریز کیا۔ جس سے ایک غیر یقینی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

اس سے پہلے چیئرمین فیڈ جیروم پاول اور سربراہ ECB کرسٹین لیگارڈ بھی غیر واضح بیانات دے چکے ہیں۔ جس سے سرمایہ کار رسک فیکٹر کے شکار ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

مانیٹری پالیسی اعلان کے بعد برطانوی پاؤنڈ میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ مستقبل کی غیر واضح پالیسی کے باعث GBPUSD میں فروخت کا محدود رجحان دیکھا گیا۔ تاہم یہ اوپر کی طرف بحال ہونے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

BOE Monetary Policy کا اعلان ، GBPUSD اور FTSE100 میں اتار چڑھاؤ

دوسری طرف FTSE100 میں بھی منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ بینچ مارک انڈیکس 45 پوائنٹس کی کمی سے 7516 کی سطح پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7437 اور 7562 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 33 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

BOE Monetary Policy کا اعلان ، GBPUSD اور FTSE100 میں اتار چڑھاؤ

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button