نیوزی لینڈ ڈالر میں تیزی ، US Economic Outlook پر نظریں

NZDUSD بحالی کے بعد 0.6200 کے قریب آ گیا۔

نیوزی لینڈ ڈالر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ Asian Forex Sessions کے دوران NZDUSD 0.6200 کی نفسیاتی سطح کے قریب آ گیا ہے۔ سرمایہ کار US Economic Outlook پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ ڈالر پر US Economic Outlook کیسے اثر انداز ہو رہی ہے ؟

رواں ہفتے U.S Equities کے کوارٹرلی نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔ جس کے بعد Global Markets پر حالیہ عرصے کے دوران inflation کے قلیل المدتی اثرات بھی سامنے آئین گے۔

منفی نتائج اسٹاکس کے علاوہ Forex کی Demand پر بھی اثر انداز ہونے کا امکان ہے کیونکہ S&P500 اور Nasdaq Composite میں زیادہ تر عالمی ٹیکنالوجی کمپنیز رجسٹرڈ ہیں جن کی EPS سے U.S Dollar کی تمام حریف کرنسیز بھی متاثر ہوتی ہیں۔ یہی وہ رسک فیکٹر ہے جو مارکیٹس کے موڈ کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے۔

عالمی تنازعات کے اثرات

اختتام ہفتہ پر U.S China Tensions اور روس میں ویگنرز باغیوں کے دارالحکومت ماسکو کے قریب پہنچ جانے سے Geo Political منظرنامے ہر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ ایک عالمی طاقت میں Civil War کے خوف نے Market Pulse کو جھکڑ لیا تھا اور Global Banking Crisis کی طرح سرمایہ کاروں میں بے چینی محسوس کی جا رہی تھی۔

حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد ویگنرز باغیوں نے ڈونسٹیک واپسی شروع کر دی یے۔ اگرچہ امریکہ اور یورپی ممالک حالیہ دنوں میں ہونیوالے واقعات کو صدر ولادی میر پیوٹن کے اقتدار میں پڑنے والی دراڑ قرار دے رہے ہیں۔ تاہم کریملن نے اس بغاوت کو بہترین حکمت عملی کے ساتھ بغیر کسی خون خرابے کے کنٹرول کیا۔

گذشتہ روز Crude Oil کی دولت سے مالامال خطے پر ویگنرز کے قبضے نے سرمایہ کاروں کو انتہائی تشویش میں مبتلا کر دیا تھا اور اسے Recession سے زیادہ بڑے رسک فیکٹر کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ اسکے علاوہ U.S-China Tensions میں کمی اور Global Growth Rate میں بہتری پیشنگوئیوں سے بھی Kiwi Asset کو اسٹرینتھ ملی ہے۔

یاد دلاتے چلیں کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ چین کے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنرز ہیں۔ چینی معیشت کے ساتھ جڑی خبروں کے براہ راست اثرات ان ممالک کی کرنسیز پر مرتب ہوتے ہیں۔ چین بین الاقوامی تجارت میں تصفیئے کیلئے ان کرنسیز کو ہی استعمال کرتا ہے اور ان کی 60 فیصد سے زائد Demand بھی چینی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

نیوزی لینڈ ڈالر اسوقت اہم ترین نفسیاتی مارک (Psychological Level) 0.6200 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔ یہاں پر اسکی بنیادی سپورٹ 0.6185 ہے۔ یہ اسکے بلش چینل کی ابتداء ہے جس سے اوپر 100 روزہ Moving Average بھی ہے۔ یاد دلاتے چلیں کہ کیوی ڈالر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 0.6153 اور 20 روزہ بیئرش 20SMA کو 0.6129 پر حاصل کر چکا ہے۔

اسی ٹرینڈ لائن کے اوپر اسکی طویل المدتی 200DMA بھی ہے۔ اس طرح آج کی گینز سے اس نے تمام اہم لیولز سے اوپر اپنی اسٹرینتھ کو ٹیسٹ کر لیا ہے۔ اور NZDUSD کے سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو گئے۔

نیوزی لینڈ ڈالر میں تیزی ، US Economic Outlook پر نظریں

موجودہ سطح پر نیوزی لینڈ ڈالرز کے سپورٹ لیولز 0.6180, 0.6140 اور 0.6115 ہیں جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6205, 0.6225 اور 0.6250 ہیں۔ اسکا Relative Strength Index اسوقت 60 سے اوپر ہے جو کہ اوپر کے لیولز پر پیشقدمی کیلئے طاقت جمع ہونے کی علامت ہے۔ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button