Crude Oil Prices محدود رینج اختیار کئے ہوئے . OPEC Cut اور Middle East کی صورتحال.

WTI Crude Oil is trading below 73 while Brent Crude near 78

Crude Oil Prices میں آج بھی محدود رینج میں نظر آ رہی ہیں  ، Saudi  Arabia   کی زیر قیادت OPEC  نے 20 لاکھ بیرلز یومیہ کٹوتی کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے جبکہ  Yemen کی  Houthi Rebels کے ساتھ US Navy کی دو روز سے جاری شدید جھڑپوں کے بعد گزشتہ ہفتے  Iran نے اپنا Warship دفاعی اقدام کے طور پر Red Sea میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا  جس کے بعد Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں .

ادھر Southern Lebanon سے ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب الله کی طرف سے Israel کے سرحدی علاقوں پر حملے جاری ہیں جس سے جنگ کا دائرہ کار انتہائی وسعت اختیار کرنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے .

ان حالات میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں  . دریں اثنا  White House کے ترجمان نے کہا ہے کہ United States اسرائیل کے حق دفاع پر مبنی خطے میں امن کے لئے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے رہا ہے .

OPEC کی طرف سے پیداوار میں کمی اور Southern Lebanon کا ممکنہ محاذ

اختتام ہفتہ پر Saudi Arabia کی زر قیادت تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC نے عالمی مارکیٹس کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیداوار میں  20 لاکھ بیرلز یومیہ کمی کا فیصلہ کیا ہے . جس کے بعد United States کی طرف سے شدید ردعمل اور قیمتوں کے غیر متوازن ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . 

رواں سال کے آغاز پر  Red Sea میں Bab Almandab کے قریب Yemen کے Houthi باغیوں کے ساتھ امریکی بحریہ کے تصادم سے خطے میں نہ صرف قیام امن کے راستے مسدود ہو گئے بلکہ جنگ کے وسعت اختیار کر لینے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے . ایرانی کابینہ کی طرف سے Bab Almandab کے قریب جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس Warship بھجوانے کے اعلان سے سرمایہ کاروں نے انتہائی محتاط انداز اپنا لیا ہے .

اپنے قارین کو بتاتے چلیں کہ ہفتے کے روز US Navy کے ساتھ مسلح تصادم میں 15 باغی ہلاک جبکہ ان کے تین جنگی جہاز تباہ ہو گئے تھے ، جس کے بعد Iranian Supreme Commander آیت الله علی الخمنائی نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی . حالیہ پیشرفت کے بعد Strait of Hormuz کی مکمل بندش اور Crude Oil کی سپلائی معطل ہونے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے . 

United States کی طرف سے Maritime Security میں اضافہ لیکن آپریشنز کی مکمل بحالی میں ناکامی.

White House کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ United States اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے Red Sea میں Bab Almandab کی بندش کھلوا دی گئی ہے اور اب International Shipment companies کو خطے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ، تاہم حالیہ دنوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کے سبب Cargo Operations مکمل طور پر شروع نہیں کئے جا سکے اور Israel کے لئے سامان لے جانے والی کمپنیاں صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہیں .

اس صورتحال میں اگرچہ Crude Oil کی سپلائی معمول پر آنے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں تاہم ابھی بھی رسد کو خدشات درپیش ہیں . جن کے اثرات آنے والے دنوں میں بھی محسوس کئے جاتے رہیں گے .

Crude Oil کی صورتحال

European Sessions کے دوران WTI Crude Oil  محدود رینج اختیار کئے ہوئے   73 ڈالر فی بیرل کے قریب  ٹریڈ کر رہا ہے۔

Crude Oil Prices محدود رینج اختیار کئے ہوئے . OPEC Cut اور Middle East کی صورتحال.
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Oil بھی   78 ڈالرز کے قریب آ گیا ہے۔۔

Brent Crude Oil
Brent Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button