Crude Oil Prices میں کمی، Israel کا Rafah پر حملہ اور IMF کی طرف سے Growth Projection میں کمی

Cristalina Georgieva says fears rises to decrease Real Sector Growth in the Middle East

Crude Oil Prices میں کمی دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجوہات اختتام ہفتہ پر Egyptian Border کے قریب Rafah پر Israel کا حملہ ہے. جس کے بعد عرب ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے . دوسری طرف IMF کی منیجنگ ڈائریکٹر کرستیلینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ Middle East کی صورتحال نہ صرف خطے بلکہ ساری دنیا کو ایک نہ ختم ہونے والے بحران میں دھکیل سکتی ہے .

Israel کا Rafah پر حملہ اور Red Sea Seizure پر وسعت کے خطرات.

جمے کے روز Israel کی طرف سے Gaza کے اہم ترین شہر Rafah پر حملے کے بعد Red Sea میں International Trade کے لئے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں . Multinational Supply Groups نے متاثرہ علاقے سے تمام Shipments منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے . غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اور مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ والیوم خاصا کم دکھائی دے رہا ہے . جس سے Crude Oil Prices میں کمی واقع ہوئی ہے .

اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ Rafah City مصری سرحد کے قریب اہم ترین شہر ہے ، جو نہ صرف Israel اور Egypt کے درمیان اہم تجارتی مرکز ہے بلکہ حالیہ Middle East War کے دوران Palestine کے لئے انسانی امداد کا واحد راستہ بھی ہے .

Middle East War کا پس منظر.

7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 28 ہزار افراد جان بحق اور 90 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے .

اس صورتحال میں گزشتہ ایک ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے.

IMF کی طرف سے Growth Rate Projection میں کمی.

گزشتہ روز International Monetary Fund کی سربراہ کرستیلینا جارجیوا نے Middle East Growth Rate Projection میں کمی کا اعلان کیا ، وہ United Arab Emirates کی ریاست Dubai میں Arab Fiscal Forum سے خطاب کر رہی تھیں. انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر موجود صورتحال جاری رہی تو خطے کی مارکیٹس Europe کی طرح Recession کی شکار ہو سکتی ہیں.

سربراہ IMF نے بتایا کہ Dubai دنیا کی اہم Financial Hub کے طور پر ابھر رہا ہے . لیکن Geopolitical Conflicts سے ترقی کے حقیقی اہداف حاصل نہیں ہو رہے . انہوں نے Crude Oil کے علاوہ Tourism اور Industrialization کی اہمیت پر بھی زور دیا.

China اور Far East Asia  میں Chinese New Year کی تعطیلات.

آج سے Japan اور China سمیت Far East Asia میں Chinese New Year کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے. جو کہ ایک ہفتے تک جاری رہیں گی . اسی وجہ سے Hong Kong اور Singapore کی مارکیٹس بھی بند ہیں. اس سے Markets میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم ہے اور Crude Oil کی طلب میں بھی کمی آئی ہے .

یہ خطہ دنیا میں Crude Oil اور Commodities کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے . دنیا میں 50 فیصد طلب انہیں مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے . معاشی ماہرین رواں ہفتے محدود رینج میں ٹریڈ جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں . علاوہ ازیں اسی دوران US Consumer Price Index کے انتظار میں بھی والیوم کم رہنے کی توقع ہے . جس سے Fed کے Rates Cut Program پر بھی سمت واضح ہونے کا امکان ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

نئے کاروبار ہفتے کےآغاز پر  WTI Crude oil منفی  منظرنامہ  اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ  76 ڈالرز فی بیرلز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

Crude Oil Prices میں کمی، Israel کا Rafah پر حملہ اور IMF کی طرف سے Growth Projection میں کمی
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Crude Oil بھی محدود رینج میں 83 ڈالرز کے قریب ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے.

Crude Oil Prices میں کمی، Israel کا Rafah پر حملہ اور IMF کی طرف سے Growth Projection میں کمی
Brent Crude Oil

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button