EURUSD میں تیزی، German IFO Business Index کے بعد سرمایہ کار محتاط.

European Corporate Sector is looking under Inflationary pressure for fourth consecutive month

German IFO Business Index جاری ہونے کے بعد  EURUSD نے European Sessions میں 1.1100 سے اوپر تیزی کا مومینٹم برقرار رکھا ہے.  رپورٹ جاری ہونے پر سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا ہے. مسلسل چوتھے ماہ Index کی ریڈنگ منفی رہی ہے. جس سے European Central Bank کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates ہولڈ کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے. یہی وجہ ہے کہ Euro کی طلب بڑھ گئی.

German IFO Business Index کی تفصیلات

آج IFO کی  طرف سے ریلیز ہونیوالی اس رپورٹ میں Investor Confidence کی سطح  85.5 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل 86.3 کی توقع تھی. اس طرح سروے میں آنیوالے کوارٹر کے دوران نئے پروجیکٹس کی ریڈنگ بھی توقعات سے کم رہی ہے . جو German Corporate Sector کے گہرے مسائل کی نشاندہی کر رہی ہے . نیز European Economy پر طاری جمود بھی واضح ہو رہا ہے . اگر اس کا تقابلہ گزشتہ رپورٹ کے ساتھ کریں تو اگست  کے فگرز  89.4 فیصد رہے تھے.

German Consumer Confidence Report کیا ہے اور اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے ؟

یہ ایک سروے ڈیٹا ہے. جو کہ بنیادی طور پر کاروباری طبقے میں نئے پروجیکٹس کیلئے فیصلہ سازی اور Corporate Sector کے اقدامات میں اعتماد کو ظاہر کرتا ہے. اسے German Institute of Economic Research کا تحقیقاتی ونگ مرتب کرتا ہے. Ukraine پر ہونے والے روسی حملے کے بعد جو ممالک  Global Financial Crisis کی لپیٹ میں آئے ان میں سرفہرست Germany تھا .

Russia  نے  United States اور اسکے European Allies کی طرف سے لگائی جانیوالی پابندیوں کے جواب میں خطے کو Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی منقطع کر دی تھی .

اس وقت سے Largest European Economy شدید  Energy Crisis کی لپیٹ میں آ گئی. جبکہ Consumer Price Index دوہرے ہندسے میں داخل ہو چکا ہے. معاشی ماہرین اس صورتحال کو Recession سے تشبیہ دے رہے ہیں . تمام تر کوششوں کے باوجود Economic Recovery کی راہ میں حائل رکاوٹیں ایک سال گزرنے کے باوجود دور نہیں کی جا سکیں .

دیگر عوامل کے اثرات.

Federal Reserve کی جانب سے Policy Rates میں نرمی کی توقعات، US Dollar کی کسی بھی نمایاں قدر میں اضافہ کو محدود رکھتی ہیں، اور EUR/USD کو کچھ مثبت رجحان دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کر رہی ہے ۔ CME Group کے FedWatch Tool کے مطابق، ماہرین نومبر کی FOMC میٹنگ میں ایک اور بڑے Rate Cut کی توقع کر رہے ہیں۔ جس سے US Dollar کی فروخت کے رجحان میں اضافہ ہوا.

EURUSD کا تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 روزہ Moving Average سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے. اسکا RSI  بھی 80 کے قریب ہے انڈیکیٹرز مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.1150 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے.

EURUSD 24TH September 2024
EURUSD 24TH September 2024

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button