EURUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ . سینٹرل بینکس کے فیصلے اور سرمایہ کاروں کا محتاط انداز
یورو 1.0700 کے قریب مثبت زون لیکن بغیر سمت کے ٹریڈ کر رہا ہے .
EURUSD محدود رینج اپنائے ہوئے ہے . سینٹرل بینکس کے فیصلے اور سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کی وجہ سے یورپی کرنسی نفسیاتی ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی اور 1.0700 کے قریب مثبت زون لیکن بغیر سمت کے ٹریڈ کر رہا ہے.
یورپی سنٹرل بینک کے بیانات
اختتام ہفتہ پر یورپی سنٹرل بینک کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا. جس کے بعد کرسٹن لگارڈ نے پریس کانفرنس کے دوران پالیسی ریٹس اسی سطح پر محدود کرنے کا سگنل بھی دیا . اس کے بعد یورو بدترین گراوٹ کا شکار ہوا . لیکن ابھی تک یہ سلسلہ نہیں رکا .
آج سینئر پالیسی ساز رکن کزیمیر نےنجی تقریب کے دوران اپنی تقریر میں ایک مرتبہ پھر Policy Tightening Cycle کو قصّہ ماضی قرار دیتے ہوۓ آئندہ کسی بھی اضافے کو خارج از امکان قرار دیا ہے . انکے اس بیان سے یورو دوبارہ دباؤ کا شکار ہوتا ہوا دکھائی دیا .
سینٹرل بنکس کے مانیٹری پالیسی فیصلے.
رواں ہفتے کے دوران سوئس نیشنل بینک ، بینک آف انگلنڈ اور امریکی فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی فیصلے کرنیوالے ہیں . سرمایہ کاروں کا محتاط انداز اختیار کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے . اس مرتبہ ان بنکوں کے اجلاس اور فیصلے اس لحاظ سے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ ان میں 18 سے جاری Rate Hike Program کے جاری یا بند رہنے کے بارے میں فیصلہ بھی کیا جائے گا .
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ طویل عرصے تک یہ سخت مانیٹری پالیسی اپنانے کے باوجود دنیا کے کسی بھی ملک میں افراط زر 2 فیصد کے ہدف تک نیچے نہیں لائی جا سکی اور نہ ہی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کے جا سکے ہیں.
یوکرائن جنگ اور یورپی خطے کی معاشی صورتحال EURUSD پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے.؟
گذشتہ برس اپریل سے جاری یوکرائن جنگ جو کہ چند ماہ سے محدود شکل اختیار کر گئی تھی ، میں ایک مرتبہ پھر شدت آ گئی ہے۔ گذشتہ دو روز سے روسی فضائیہ نے خارکیف سمیت کئی اہم یوکرینی شہروں پر سینکڑوں میزائل فائر کئے جبکہ کریملن کی طرف سے کیف کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی پر امریکہ اور مغربی اتحاد کو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری طرف جرمنی ، اٹلی اور پولینڈ سمیت کئی یورپی ممالک نے یوکرائن کو جدید اسلحے کی فراہمی میں وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح Geo-political تنازعات معاشی منظرنامے پر ایک مرتبہ پھر حاوی ہو گئے ہیں۔ جس سے افراط زر ایک مرتبہ پھر رسک فیکٹر کی شکل اختیار کر رہی ہے اور اسکا وزن یورپی کرنسی پر آ رہا ہے .
EURUSD کا تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتبار سے یورو ایک آج کے سیشن میں اگرچہ کسی حد تک بحالی کی کوشش کرتا رہا. تاہم اس وقت بھی یہ اپنے تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ہے . موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.0630 ، 1.0590 اور 1.0590 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0690 ، 1.0730 اور 1.0750 ہیں .
دوسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے دوبارہ 1.0830 کی طرف ونڈو اوپن ہو جائے گی جبکہ تیسری سپورٹ بریک ہونے پر اگلی مضبوط سپورٹ 1.0320 ہو گی .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔