EURUSD کی قدر میں اتار چڑھاؤ ، نتن یاہو کا بیان اور USD میں بحالی کی لہر .
Euro is trying to regain its psychological level of at 1.0700 , which was lost earlier.
EURUSD کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے . Israeli PM نیتن یاہو کے بیان سے US Dollar Index میں بحالی کی لہر ریکارڈ کی گئی ہے . جو کہ دو روزہ مندی کے بعد دوبارہ European Sessions کے دوران 0.22 فیصد تیزی کے ساتھ 105.50 پر آ گیا ہے .
نتن یاہو کا بیان اور EURUSD پر اثرات .
Israeli Prime Minister بنیامین نیتن یاہو نے بیان میں کہا ہے کہ مستقبل قریب میں Gaza War ختم ہونے کے بعد انکی افواج طویل عرصے تک وہاں موجود رہیں گئی تا کہ قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے . انکا یہ بیان خود Israel کے اتحادی ممالک کے لئے ایک بڑا سرپرائز ہے . کیونکہ گزشتہ روز وہ US Secretary of State انٹونی بلینکن کے ساتھ ملاقات اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلد جنگ بندی کے امکانات مسترد کر چکے ہیں . دوسری طرف انکے اس بیان پر فلسطینی اور عرب قیادت کی طرف سے کوئی فوری ردعمل نہیں آیا .
Middle East War عالمی مارکیٹس میں ایک بڑے بحران رسک فیکٹر کے طور پر سامنے آئی ہے .White House کی صیہونی ریاست کے لئے غیر مشروط حمایت اور عرب و مسلم ممالک کے علاوہ Russia اور China کی طرف سے معصوم شہریوں کی نسل کشی پر انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا ہے .
Russian President ولادی میر پیوٹن سوموار کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسوقت آبدیدہ ہو گئے جبکہ وہ Gaza میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذکر کر رہے تھے. جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے. انہوں نے کہا کہ نہتے انسانوں کے بے رحمی سے قتل عام کرنے والے Ukraine پر شور کیسے مچا سکتے ہیں . انہوں نے اقوام متحدہ کی تشکیل نو کا مطالبہ بھی دوہرایا جسے Turkish President رجب طیب اردوگان نے پیش کیا تھا.
عالمی مارکیٹس میں جنگ کے وسعت اختیار کرنے اور ایک نئے Global Financial Crisis کا خدشہ سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن ہونے پر مجبور کر رہا ہے . اگر آنیوالے دنوں میں صورتحال جنگ بندی کی طرف گئی تو یقینی طور پر اس کے مارکیٹ مومینٹم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے
کیونکہ خطے کی صورتحال وہ محرک ہے جو کہ Markets سے سرمائے کر بڑے پیمانے پر انخلا کا سبب بن رہا ہے . اور اس سے US Dollar کی طلب میں کمی آئی. تاہم آج کے اس بیان سے اسے بحالی میں مدد ملی ہے اور Currency Markets کے ٹریڈنگ والیوم میں اضافہ ہوا ، جسے اس سے قبل Risk Assets سمجھا جا رہا تھا .
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتبار سے USD کے مقابلے میں Euro اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج کے سے اوپر موجود ہے جبکہ اسکا RSI بھی 70 سے اوپر ریڈنگ کو ظاہر کر رہا ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز ابھی تک مثبت منظر نامہ پیش کر رہے ہیں .
اسکے سپورٹ لیولز 1.6730 ، 1.0650 اور 1.0630 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0750 ، 1.0730 اور 1.0820 ہیں . پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائیگا . جبکہ یہاں پر اسے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریترسمنٹ بھی حاصل ہو جائیگی ، جس کے بعد یہ اپنے اس زون میں داخل ہو جائیگا جہاں پر سائیڈ لائن بلز کی سپورٹ بھی ریلی میں شامل ہو کر اسکے لئے 1.0900 کے نفسیاتی لیول اور اس سے اوپر کے دروازے اوپن کر دے گا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔