EURUSD میں مندی، توقعات سے مثبت US Jolts Jobs Opening ریلیز.

US Private Sector's Labor Report lifted the US Dollar during American Sessions

US Jolts Jobs Opening کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار  سامنے آنے پر EURUSD میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. Private Sector کی اس رپورٹ سے US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.

US Jolts Jobs Openings کی تفصیلات.

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں جون 2024ء کے دوران US Private Sector میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 81 لاکھ 84 ہزار رہی.  معاشی ماہرین 80 لاکھ کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ مئی میں یہ تعداد 81 لاکھ  رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں 4 فیصد اضافہ ہوا. .جبکہ مارکیٹ توقعات 2 فیصد اضافے کی تھی۔

EURUSD میں مندی، توقعات سے مثبت US Jolts Jobs Opening ریلیز
US Jolts Jobs Openings Statement

اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 3.5 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ مئی 2024 کی ریڈنگ 3.4 فیصد تھی۔ رپورٹ سے US Labor Market پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں کمی. اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے بھی کہا جاتا ہے. اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس میں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے US Labor Industry کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

EURUSD کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد US Dollar Index اور US Bonds Yields میں بحالی  نظر آ رہی ہے۔ موخرالذکر U.S Sessions کے دوران 10 بنیادی پوائنٹس اضافے سے  سے 4.10 فیصد پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ان میں تیزی سے Euro اور دیگر Currencies پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

EURUSD میں مندی، توقعات سے مثبت US Jolts Jobs Opening ریلیز.
EURUSD during US Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button