EURUSD میں 1.0850 سے اوپر تیزی ، US Dollar کا Rates Cut پالیسی پر دفاعی انداز

Statements from Federal Reserve and Geopolitical Tensions squeezed US Bonds Yields

EURUSD میں 1.0850 سے اوپر تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے. جبکہ US Dollar یورپی سیشنز میں  Rates Cut پالیسی پر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے. علاوہ ازیں Middle East اور South China Sea میں  Geopolitical Conflicts کی وجہ سے بھی مارکیٹ موڈ خاصا محتاط ہے. جس کا وزن USD پر محسوس ہو رہا ہے.

Federal Reserve کے Rates Cut Policy پر بیانات EURUSD پر کیسے اثر انداز ہوئے؟

US Federal Reserve کی طرف سےRates Cut Policy پر متضاد بیانات کا سلسلہ جاری ہے. جس کی وجہ سے US Dollar کئی روز سے دباؤ کا شکار ہے .

گزشتہ روز Federal Reserve Chicago کے سربراہ آسٹن گولزبی  نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال Interest Rates میں تین بار کمی متوقع ہے. انہوں نے مفصل انداز میں بتایا کہ ملک میں Consumer Price Index چند پوائنٹس کے فرق سے اپنے بنیادی ہدف تک نیچے لیا جا چکا ہے . اس صورتحال میں وہ سمجھتے ہیں کہ سخت Monetary Policy ہولڈ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے.

ان کے ریمارکس سے US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی جبکہ دیگر Currencies اور Commodities میں رسک فیکٹر کم ہونے سے بحالی ریکارڈ کی گئی ہے .

Chinese Military کی طرف سے Philippines Shipment پر حملے اور کشیدگی میں اضافہ.

آج Philippines کو جانے والی Shipment پر Chinese Military کی طرف سے حملوں کے بعد Far East Asia کیلئے Supply معطل کر دی گئی ہے . جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے South China Sea میں تعینات US Navy کے ساتھ تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے.

یہ معامله رواں ماہ اسوقت شروع ہوا جب Philippines نے اپنی حدود میں Natural Gas اور Crude Oil کے ذخائر دریافت کئے . تاہم اس کے بعد Chinese Coast Guards کی جانب سے Exploration Company پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا اور بین الاقوامی سمندر کے اس حصے کو Mainland China کا حصہ قرار دیا گیا. 

اس معاملے پر Asia کے بڑے حصے کو Supply بند ہو گئی ہے . جس سے عالمی سطح پر Inflation میں اضافے کا اندیشہ ہے.

Gaza Ceasefire Resolution کس طرح سے US Stocks پر اثر انداز ہوئی؟

United Nations کی Security Council  نے گزشتہ رات  Isarael اور Hamas کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ United States  کی جانب سے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا گیا۔ اس قرارداد میں تمام مغویوں کی بھی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے.

پندرہ ارکان پر مشتمل  Security Council کے باقی 14 اراکین نے اس Ceasefire Resolution کے حق میں ووٹ دیا، جسے سلامتی کونسل کے  اکثریتی دس منتخب اراکین نے تجویز کیا تھا۔ امریکہ آج تک Gaza Strip  میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کے متن میں Ceasefire کے الفاظ کے استعمال کے خلاف تھا اور اس نے اپنے اتحادی ملک Israel کی حمایت میں اس سے قبل تین قرار دادیں ویٹو کر دی تھیں

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تاہم  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0900 کیلئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

EURUSD میں 1.0850 سے اوپر تیزی ، US Dollar کا Rates Cut پالیسی پر دفاعی انداز
EURUSD

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button