EURUSD میں محدود رینج ، Eurozone Industrial Production مئی میں سکڑ گئی.

Euro lost demand after released data indicates Inflation, raised rates cut uncertainty

Eurozone Industrial Production ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے سے ECB کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut Policy پر بے یقینی میں اضافہ اور EURUSD کی طلب میں کمی واقع ہوئی.

European Sessions کے دوران Euro محدود رینج اپنائے ہوئے 1.0780 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہی ہے. کیونکہ مسلسل ساتویں  ماہ صنعتی پیداوار حجم گراوٹ کا شکار ہوا ہے . جو خطے میں Inflation کے اضافے کو ظاہر کر رہی ہے.

European Industrial Production Report کے EURUSD پر اثرات.

European Statistics Bureau کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں Industrial Production کی سطح منفی 0.1 فیصد رہی، جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 1.5 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے. اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ اپریل 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں  صنعتی پیداوار کی ریڈنگ منفی  6.4 فیصد رہی تھی. 

خیال رہے کہ European Industrial Production سات  ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے  جو کہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کی سست روی  اور  Inflation میں اضافے  کو ظاہر کر رہی ہے ، جس سے  European Central Bank کی آئندہ میٹنگ کے دوران  Rates Cut Program شروع ہونے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے.

یہی وہ محرک ہے جو کہ Euro  کی طلب میں کمی کا سبب بن رہا ہے . علاوہ ازیں US Dollar گزشتہ روز کے FOMC Rates Decision  کے بعد سے دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.

FOMC کا فیصلہ  اور US Dollar کی بحالی.

گزشتہ روز FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے  توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

تاہم US Dollar کی طلب میں اضافے کی اصل وجہ Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول کی پریس کانفرنس تھی . جس میں  انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی . لیکن فیصلہ ساز اراکین اس امر پر متفق تھے. کہ Headline Inflation کو کنٹرول کئے بغیر Policy Rates میں کمی نہ کی جائے.

EURUSD کا تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 روزہ Moving Average کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے. اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے .  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0780 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے .

EURUSD میں محدود رینج ، Eurozone Industrial Production مئی میں سکڑ گئی.
EURUSD

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button