GBPUSD کی قدر میں بحالی ، UK ILO Unemployment توقعات کے مطابق ریلیز
British labour Market posted 1 lac 77 thousand positions vacant, raised demand for British Pound
GBPUSD میں ١.2550 کے قریب بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق ILO Unemployment Rate فروری میں 4.3 فیصد پر آ گیا ہے . توقعات سے مایوس کن اعداد و شمار ریلیز ہونے کے بعد European Sessions کے دوران British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
ILO Employment Report کی تفصیلات.
Office For National Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں Unemployment کی سطح 4.3 فیصد رہی . جبکہ معاشی ماہرین اتنی ہی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا تقابلہ مارچ 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.2 فیصد تھی. ملازمین کی تعداد میں 1 لاکھ 77 ہزار کی کمی واقع ہوئی اس سے قبل 10 ہزار کانٹریکٹس کے اضافے کی توقع تھی .
جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق British Labour Market میں غیر متوقع طور پر ملازمین کے Public Sector contracts کینسل ہوئے ۔ جبکہ 45 ہزار اضافے کی توقع تھی۔ واضح رہے کہ مارچ کی ریڈنگ منفی 21 ہزار تھی۔ اس طرح Unemployment Rate میں اضافہ اور Labour Market پر دباؤ کسی حد تک برقرار ہے۔ جو کہ Europe کی سب سے بڑی Economy پر Inflation اور Recession کے شدید اثرات کی نشاندہی کر رہا ہے۔
اتار چڑھاؤ کی شکار British Economy
Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے دنیا کی یہ طاقتور ترین اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران چار وزرائے اعظم کوئی ٹھوس پلان نہ دینے کے سبب تبدیل ہوئے ، خود رشی سوناک کی مرتبہ ملک میں Recession کا اعتراف کر چکے ہیں . جبکہ انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں . اگرچہ حالیہ عرصے میں Consumer Price Index میں کمی آئی ہے تاہم اسوقت بھی ملک میں Energy Crisis جاری ہے ، جن کی قیمتیں World War 2 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں .
حالیہ عرصے کے دوران British Government کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں. تاہم اسکے باوجود Ukraine War اور Middle East War جیسے Geopolitical تنازعات سے ملک ایک مرتبہ پھر Recession کی طرف بڑھ رہا ہے . گزشتہ ہفتے Yemen پر حملے اور Red Sea Seizure سے ایک نیا معاشی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، خیال رہے کیہ اس حملے کے بعد Sunak Administration سخت تنقید کی زد میں ہے
GBPUSD کا تکنیکی تجزیہ .
GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 70 کے قریب آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں تیز Bullish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے جس سے قیمتیں مزید اوپر جانے کی توقع ہے . . British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے, اسی وجہ سے Bullish Bias وسعت اختیار کرنے کی توقع ہے .
موجودہ سطح پر اسکا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے اگر سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو یہ ١.2560 ، ١.2530 اور ١.2480 جبکہ مزاحمتی حدیں ١.2580 ، ١.2610 اور ١.2660 ہیں. تیسری مزاحمت عبور کرنے پر British Pound اوپر کے لیولز پر ١.2700 کے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔