GBPUSD میں ١.2650 سے اوپر تیزی، ILO Unemployment Rate جنوری میں 3.8 فیصد پر آ گیا.

Upbeat Data raised demand for British Pound in European Sessions

GBPUSD میں ١.2650 سے اوپر تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق ILO Unemployment Rate جنوری میں 3.8 فیصد پر آ گیا ہے . توقعات سے مثبت اعداد و شمار ریلیز ہونے کے بعد European Sessions کے دوران British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

ILO Employment Report کی تفصیلات.

Office For National Statistics کے  جاری کردہ ڈیٹا میں Unemployment کی سطح 3.8 فیصد رہی . جبکہ معاشی ماہرین 4.0 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا تقابلہ دسمبر  2023 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.2 فیصد تھی. نئے ملازمین 48 ہزار جبکہ اپنی پوزیشنز چھوڑنے والوں کی تعداد 34 ہزار رہی.

GBPUSD میں ١.2650 سے اوپر تیزی، ILO Unemployment Rate جنوری میں 3.8 فیصد پر آ گیا.
UK Unemployment Analysis

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق British Labour Market میں 34 ہزار ملازمین کے Public Sector contracts کینسل  ہوئے ۔ جبکہ 45 ہزار  کی توقع تھی۔ واضح رہے کہ دسمبر کی ریڈنگ منفی 48 ہزار تھی۔ اس طرح  Unemployment Rate میں اضافہ اور Labour Market پر دباؤ کسی حد تک برقرار ہے۔ جو کہ Europe کی سب سے بڑی Economy  پر Inflation اور Recession کے شدید اثرات کی نشاندہی کر رہا ہے۔

بحال ہوتی ہوئی برطانوی معیشت.

Ukraine پر روسی حملے  کے بعد سے دنیا کی یہ  طاقتور ترین اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران چار وزرائے اعظم کوئی ٹھوس پلان نہ دینے کے سبب تبدیل ہوئے ، خود رشی سوناک کی مرتبہ ملک میں Recession کا اعتراف کر چکے ہیں . جبکہ انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں . اگرچہ حالیہ عرصے میں Consumer Price Index میں کمی آئی ہے تاہم اسوقت بھی ملک میں Energy Crisis جاری ہے ، جن کی قیمتیں World War 2 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں .

حالیہ عرصے کے دوران British Government کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں. تاہم اسکے باوجود Ukraine War اور Middle East War جیسے Geopolitical تنازعات سے ملک ایک مرتبہ پھر Recession کی طرف بڑھ رہا ہے . گزشتہ ہفتے Yemen پر حملے اور Red Sea Seizure سے ایک نیا معاشی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، خیال رہے کیہ اس حملے کے بعد Sunak Administration سخت تنقید کی زد میں ہے

GBPUSD کا تکنیکی تجزیہ .

GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 70 کے قریب آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں تیز Bullish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے جس سے قیمتیں مزید اوپر جانے کی توقع ہے . . British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے اوپر  ٹریڈ کر رہی ہے, اسی وجہ سے   Bullish Bias  وسعت اختیار کرنے کی توقع ہے .

GBPUSD میں ١.2650 سے اوپر تیزی، ILO Unemployment Rate جنوری میں 3.8 فیصد پر آ گیا.
GBPUSD

موجودہ سطح پر اسکا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے اگر سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو یہ ١.2630 ، ١.2605 اور ١.2580 جبکہ مزاحمتی حدیں ١.2660 ، ١.2680 اور ١.2705 ہیں. تیسری مزاحمت عبور کرنے پر British Pound اوپر کے لیولز پر ١.3000  کے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button