GBPUSD میں تیزی، جون میں UK GDP توقعات سے بڑھ گیا.

Pound Sterling skyrocketed as fears of Technical Recession faded on expansion of National Income

UK GDP جون میں 0.4 فیصد بڑھ جانے کے بعد GBPUSD کی قدر میں 1.2900 کے قریب تیزی دیکھی جا رہی ہے. British National Income کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سے ملک میں Technical Recession کے خدشات کم ہوئے ہیں.  یہی وجہ ہے کہ European Sessions کے دوران British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.

UK GDP Report کی تفصیلات.

Office For the National Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون  کے دوران National Income توقعات کے مطابق 0.4 فیصد بڑھ گئی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 0.2 کی پیشگوئی کر رہے تھے

اگر اس ڈیٹا کے تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں. تو سابقہ رپورٹ میں ریڈنگ  0.2 فیصد  کی تھی.  اس طرح آج کے اعداد و شمار توقعات سے مثبت ہیں. لیکن مسلسل تین ماہ تک منفی ڈیٹا کے بعد  Gross Domestic Product کی موجودہ ریڈنگ کو معاشی ماہرین Technical Recession سے بحالی قرار دے رہے ہیں.

Technical Recession کیا ہوتی ہے اور اس کے کیا معاشی اثرات ہوتے ہیں؟

Technical Recession ایسی صورتحال کو کہا جاتا ہے. جب مسلسل دو کوارٹرز کے دوران کسی ملک کی Gross Domestic Product بڑھنے کی بجائے کم ہو جائے. اس اعتباز یہ مسلسل تین کوارٹرز کے دوران UK GDP سکڑتا ہوا اور منفی شرح نمو ظاہر ہو رہا تھا. گزشتہ ماہ Bank of England نے خبردار کیا تھا. کہ Europe کی یہ سب سے بڑی معیشت Technical Recession کی شکار ہو کر ڈوب رہی ہے .

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہUkraine  پر روسی حملے کے بعد. شروع ہونے والے Global Financial Crisis کے نتیجے میں United Kingdom سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں Germany کے بعد سرفہرست رہا ہے . رواں سال کے پہلے کوارٹر تک اسکا Consumer Price Index دوہرے ہندسے تک پہنچ گیا تھا. اس دوران چار وزرائے اعظم کو بدترین بحران کے سبب گھر جانا پڑا تھا.

واضح رہے کہ انکی پیشرو وزیر اعظم لز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں اور کوئی ٹھوس Economic Plan نہ دینے کی وجہ سے مستعفی ہو گئی تھیں.

GBPUSD کا تکنیکی تجزیہ.

GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 70 کے قریب آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں تیز Bearish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے.  یہاں پر Technical Correction کے بھی  امکانات نظر آ رہے ہیں. British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے, اسی وجہ سے Bullish Bias  غالب ہے.

GBPUSD میں تیزی، جون میں UK GDP توقعات سے بڑھ گیا.
GBPUSD as on 11th July 2024 during European Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button