گولڈ کی قدر میں تیزی ، US Bonds Yields میں کمی
سنہری دھات امریکی معاشی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد 1930 ڈالرز کے قریب آ گئی
گولڈ کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . امریکی معاشی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد سنہری دھات اپنی بحالی کو وسعت دیتے ہوے 1930 کے قریب آ گئی ہے .
گولڈ کی قدر پر اثر انداز ہونے والے عوامل.
آج US Industrial Production Report ریلیز کی گئی . امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں اگست 2023ء کے دوران صنعتی پیداواری انڈیکس میں اگست 2023ء کے دوران 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.1 فیصد تھی۔
ڈیٹا کے مطابق Manufacturing Output کی سطح اس ماہ بھی 0.1 فیصد رہی۔ تاہم Capacity Utilization تخمینوں کو مات دیتے ہوئے 79.7 فیصد رہا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی اور معیشت پر افراط زر (Inflation) کے دباؤ میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے۔
Chinese Industrial Production اور Retail Sales Report کے اثرات
چینی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں صنعتی پیداوار (Industrial production) کی سالانہ سطح 4.5 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 3.9 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ معاشی ماہرین کیلئے یہ مثبت اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ کیونکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ منفی 2 فیصد رہی تھی۔ جس کے بعد بیجنگ انتظامیہ نے معاشی بحالی کا پروگرام لانچ کر دیا تھا۔
دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور سب سے بڑی صنعتی پاور تفریط زر (Deflation) کی شکار ہو رہی تھی۔ اگر رپورٹ کے دیگر پہلوؤں پر نظر ڈالیں تو جنوری سے اگست تک یعنی رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران Fixed Assets Investment کی حکومتی سیکٹر میں سالانہ سطح 3.2 فیصد جبکہ نجی شعبے میں منفی 0.7 فیصد آئی ہے۔ جس سے چینی نجی کمپنیوں پر دباؤ کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔
آج جاری ہونیوالی Chinese Retail Sales Report میں اشیائے ضروریہ کی سیلز 4.6 فئصد رہی جبکہ اس سے قبل 3 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح گذشتہ ماہ کی نسبت عام لوگوں کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگست کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 5.2 فیصد رہا ہے۔ جبکہ جولائی میں 5.3 فیصد تھا۔ ان نمبرز سے بھی معیشت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے بعد چینی مارکیٹس میں تفریط زر کا رسک فیکٹر کم ہونے سے گولڈ کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا. بتاتے چلیں کہ حالیہ عرصے کے دوران چین اپنے غیر ملکی زر مبادلہ کو امریکی ڈالر سے گولڈ میں تبدیل کر رہا ہے اور اس کی سب سے زیادہ طلب اسی مارکیٹ سے پیدا ہو رہی ہے .
تکنیکی تجزیہ
تکنیکی اعتبار سے گولڈ اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج کے قریب پہنچ گیا ہے جو کہ 1932 پر ہے جبکہ 50SMA کی سطح 1937 . ان لیولز پر یا ان کے قریب ہفتہ وار کلوزنگ سے گولڈ دوبارہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائے گا . اس کے ساتھ ہے Fibonacci کی ٦١.8 فیصد ریترسمنٹ بھی حاصل ہو جائے گی جو اس کے لئے 1950 کی طرف دروازہ کھول دے گی .
اس کے سپورٹ لیولز 1924 ، 1914 اور 1904 جبکہ مزاحمتی حدیں 1934 ، 1944 اور 1954 ہیں .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔