گولڈ کی قدر میں تیزی ، US Bonds Yields میں کمی

سنہری دھات 1925 سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گولڈ کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں آنیوالی کمی سے سنہری دھات نے کم والیوم کی مارکیٹ میں بھی بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا۔

گولڈ کی قدر پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔

گذشتہ دو روز سے ، امریکی مانیٹری پالیسی کے بعد سے محدود رینج میں ٹریڈ کرنیوالا گولڈ آج 1924 کی مزاحمت عبور کرتے ہوئے دوبارہ بلش زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields گذشتہ 16 سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی تھیں۔

اس سے قبل یہ 2007ء میں 4.50 فیصد پر دیکھی گئی تھیں۔ تاہم آج امریکی ڈالر انڈیکس میں آنیوالی کمی سے بانڈز کی طلب (Demand) میں بھی کمی آئی جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گولڈ نے اپنی دو روز قبل کھوئی ہوئی قدر کا کچھ حصہ بحال کیا۔

بینک آف جاپان کی مانیٹری پالیسی کے اثرات۔

بینک آف جاپان (BOJ) نے اگرچہ اپنی نرم پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور اسے منفی سطح پر برقرار رکھا لیکن یورپی سیشنز کے دوران گورنر کازو اوئیڈا کی پریس کانفرنس سے مارکیٹ موڈ اور منظرنامہ یکسر تبدیل ہو گیا۔ گورنر نے ضرورت پڑنے پر Open Market Intervention فوری اور موثر انداز میں کرنے کا یقین دلایا۔ جس سے عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر طلب کم ہونے سے اصلاح (Correction) کے دور میں داخل ہو گیا۔

یورپی معاشی رپورٹس اور گلوبل اکنامک آؤٹ لک۔

آج جاری ہونیوالی European PMI رپورٹس سے سرمایہ کاروں کو عالمی معیشت کی حقیقی صورتحال کا اندازہ ہوا۔ توقع سے زیادہ مثبت ریڈنگ عالمی مارکیٹس میں افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹرز کم کرنے کا باعث بنی۔ یہی وہ محرک ہے جس نے اسٹاکس اور کماڈٹیز کے سائیڈ لائن ٹریڈرز کو خریداری کے آغاز کے لئے تحریک دی۔ ٹریڈنگ والیوم میں اضافے سے گولڈ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ 1925 کی اہم مزاحمتی حد عبور کرنے سے بلش زون میں داخل ہو گیا ہے۔ تاہم حقیقی ٹرینڈ لائن اختیار کرنے کے لئے 1934 کی سطح اہم ہے کیونکہ یہاں پر یہ نہ صرف اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج عبور کر لے گا بلکہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی حاصل کر لے گا۔

گولڈ کی قدر میں تیزی ، US Bonds Yields میں کمی

 

200 روزہ موونگ ایوریج کے پوائنٹ 1925 سے اوپر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی مثبت ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 1930 پر یہ 50EMA سے بھی اوپر آ جائے گا۔

نیچے کی طرف 1914 کی مضبوط سپورٹ پر مارکیٹ پلیئرز بھرپور خریداری کا آغاز کر دیتے ہیں۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ سطح اس سطح پر بلز کی سپورٹ اسے بڑی گراوٹ سے روکے ہوئے ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1924 , 1914 اور 1904 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1934 ، 1944 اور 1954 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button