Gold کی قدر میں کمی ، Federal Reserve کی طرف سے Monetary Policy پر متضاد بیانات.
Fed Chicago's President said, "Will take every measure to curb Inflation".
Gold کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے ، جسکی بنیادی وجوہات میں Federal Reserve کی طرف سے Monetary Policy پر متضاد بیانات اور World Bank کی طرف سے Chinese Growth Forecast میں کمی ہے ، جو کہ سنہری دھات کا سب سے بڑا خرید دار ہے .
Federal Reserve کے بیانات Gold کی قدر پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں.؟
Federal Reserve کے مختلف عہدیداروں کی طرف سے Monetary Policy اور Rate Hike Program پر متضاد بیانات کا سلسلہ جاری ہے . جس کی وجہ سے Markets میں Risk Factors بھی تبدیل ہو رہے ہیں . آج Fed Chicago کے صدر Goolsbee نے Monetary Outlook پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ Inflation کی سطح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک لانے کے لئے تمام ٹولز استمعال کئے جائیں گے .
انہوں نے Jerome Powell کے الفاظ دوہراتے ہوئے کہا کہ "یہاں معامله Interest Rates نہیں بلکہ Inflation ہے . کیونکہ سخت Monetary policy خواہش نہیں بلکہ کسی بھی معاشی صورتحال کی ضرورت ہوتی ہے”. دراصل یہ الفاظ سب سے پہلے Reserve Bank of Australia کی گورنر مشعل بلک نے استمعال کئے تھے تاہم انکے بعد تمام طاقتور Central Banks کی طرف سے انھیں مختلف مواقع پر دوہرایا گیا.
ان بیانات سے Monetary policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ، جس سے Gold Price میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے .
Chinese Growth Forecast میں کمی Gold Price پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے .؟
world Bank کی طرف سے حالیہ عرصے کے دوران چینی معیشت کی سست روی کی بنا پر جاری کردہ خصوصی رپورٹ میں Growth Forecast میں 2 فیصد تک کمی کی گئی ہے . خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے آخری کوارٹر میں 7.6 فیصد سے Chinese GDP تازہ ترین تخمینے میں 5.6 تک محدود رہنے کا کہا گیا ہے .
China دوسری بڑی معیشت اور Gold سمیت تمام دھاتوں کا سب سے بڑا خرید دار ہے . جو کہ ہر سال 120 بلین ڈالرز کی سنہری دھات درامد کرتا ہے ، جسے Jewlery سمیت مختلف صنعتوں میں استمعال کرتا ہے ، واضح رہے کہ Gold کا دوسسرا بڑا درامد کنندہ United States ہے. جس کی طلب China سے نصف ہے . اسی وجہ سے چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیاں اس دھات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں .
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت بھی اپنی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 1956 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر ہے . یہ Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے European Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت رہا .US Sessions میں اسکی ریلی کمزوری کا شکار نظر آ رہی ہے . تاہم 14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف بلش مومینٹم رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .
اسوقت یہ 1980 کی سطح سے نیچے ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 1974 ، 1964 اور 1954 جبکہ مزاحمتی حدیں 1984 ، 1994 اور 2004 ہیں .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔