Gold Price ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ، Inflation Data ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields میں اضافہ

Upbeat Consumer Price Index decreased demand for Bright Metal and other Commodities

Gold Price ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے . گزشتہ روز ریلیز ہونے والے Inflation Data کے بعد 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اسوقت یہ 12 بنیادی پوائنٹس تیزی کے ساتھ 4 فیصد سے اوپر آ گئی ہیں. جس سے سنہری دھات اور دیگر کموڈیٹیز کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . جبکہ سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کی ایک اور بڑی وجہ Yemen کے Houthi Rebels کی طرف سے US Military Base پر Missile Attacks  ہیں .

CPI Report کے Gold Price پر اثرات.

 Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری  2023ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.1 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 2.9 فیصد کا  تخمینہ تھا۔ Monthly Headline Inflation کی سطح  0.3 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ متوقع شرح 0.4 فیصد تھی . Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.9 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین  3.7 کی پیشگوئی کر رہے تھے.

US Dollar Index میں 104.85 کے قریب تیزی ، US CPI جنوری میں 3.1 فیصد پر آ گئی.
US CPI Report

ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو دسمبر میں Consumer Price Index کی سطح 3.4 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 3.9 فیصد تھا. خیال رہے کہ  گزشتہ رپورٹ میں  Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے  Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی  ، لیکن اس بار ماہانہ شرح پہلے سے قدرے زیادہ رہی.

US CPI Report Table
US CPI Report Table
US CPI Report Analysis
US CPI Report Analysis

دو ماہ کے بعد Inflation میں اضافے سے Gold کی طلب میں کمی واقع ہوئی. جبکہ Bonds Yields میں 12 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا .

Middle East کی صورتحال اور Global Trade کی بندش.

گزشتہ روز Yemen کے Houthi Rebels کی طرف سے US Military Base پر کئے جانیوالے Missile Attacks کے نتیجے میں اگرچہ کسی جانی نقصان نہیں ہوا . تاہم Red Sea میں بین الاقوامی تجارت محدود ہو گئی ہے. زیادہ تر Multinational Shipment کمپنیوں نے ایسے تمام آرڈرز منسوخ کر دئیے ہیں . جنکا روٹ یہ متاثرہ علاقہ بنتا ہے .

اس کے نتیجے میں US Dollar کے ساتھ منسلک Treasury Bonds کی طلب میں اضافہ ہوا اور Commodities کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت 20SMA سے نیچے  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2015 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ منفی  ہے.  تاہم 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے سے نیچے  ہے. جو کہ طویل المدتی بنیادوں پر بحالی کی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold Price ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ، Inflation Data ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields میں اضافہ
Gold Technical Chart

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1984 ، 1974 اور 1964 جبکہ مزاحمتی حدیں 2004 ،2014 اور 2024 ہیں . دوسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنی 20 روزہ Bullish 20SMA سے اوپر آ جائیگا . جس سے سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی ریلی میں شامل ہو جائینگے.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button