Gold Price میں 2030 سے اوپر بحالی، US Data ریلیز ہونے کے بعد Bonds Yields میں کمی

Renewed strength in Japanese Yen also raised demand for Bright Metal during US Sessions

Gold Price میں 2030 ڈالرز سے اوپر بحالی کی لہر وسعت نظر آ رہی ہے . US Data ریلیز ہونے کے بعد Bonds Yields ایک مرتبہ پھر 4.10 فیصد سے نیچے آ گئی ہیں . جس سے Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . دریں اثنا Japanese Yen کے پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کے بعد بھی Bright Metal کی خرید داری میں اضافہ ہوا ہے .

US Data کے Gold Price پر اثرات.

US Bureau of Labor Statistics  کی طرف سے جاری کئے جانیوالے Weekly Jobless Claims میں Unemployment Benefits کیلئے دی جانیوالی درخواستوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار رہی ، جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 22 ہزار کی پیشگوئی کی جا رہی تھی . اگر اس کا تقابلہ گزشتہ ہفتے کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2 لاکھ 19 ہزار تھی . 

اس طرح US Nonfarm Payroll سے پہلے مجموعی طور پر پورے ماہ کے Unemployment Claims کی اوسط تعداد 2 لاکھ 20 ہزار رہی ہے .  ڈیٹا سے Federal Reserve کی آئندہ میٹنگ میں نرم Monetary Policy کیلئے راہ ہموار ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . یہی وہ محرک ہے جو Dollar Index میں کمی اور Gold Price میں اضافے کا سبب بنا ہے .

Japanese Yen مستحکم ہونے سے Commodities کی طلب میں اضافہ.

Bank of Japan کے گورنر کازو اویدہ نے Japanese Prime Minister کشیدا کو لکھے گئے خط میں Inflation کنٹرول کرنے کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے ، جن میں wages میں اضافہ اور Economic Outlook پر نظر ثانی شامل ہیں. انہوں  نے وزیر اعظم کو جاپانی معیشت کی صورتحال اور اس پر Global Financial Crisis کے اثرات بارے تفصیل سے آگاہ کیا ہیں . 

گورنر اویدہ نے   ملازمتوں کے مواقع پر بات چیت کی . انہوں نے مفصل انداز میں وزیر اعظم کو بتایا کہ Jobs Opportunities اور Wages میں اضافہ دو الگ الگ پہلو ہیں پہلے کا تعلق Growth Rate اور دوسرا Inflation سے مشروط ہوتا ہے . کازو اویدہ نے مزید کہا کہ  Headline Inflation کی شرح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک آ جائیگی تب Labor Market  خود کار نظام کے تحت Wages میں اضافہ کر دے گی. تاہم اس کے لئے حکومتی سطح پر ریفارمز کی ضرورت ہے .

ان کے اس بیان سے Japanese Yen کی طلب میں اضافہ ہوا ، جو کہ Asian Markets میں Commodities Trade کی کلیرنگ کرنسی ہے . لہذا اس کے براہ راست اثرات سنہری دھات کی قدر پر مرتب ہوئے.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی 20SMA  سمیت تمام Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .  . یہ  Fibonacci کی 861.6 فیصد ریٹرسمنٹ بھی حاصل کر چکا ہے . جس سے سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو گئے ہیں . US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ انتہائی  مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ Bullish Bias کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price میں 2030 سے اوپر بحالی، US Data ریلیز ہونے کے بعد Bonds Yields میں کمی
Gold Price

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button