Gold Price میں تیزی ، Middle East Tensions سے US Bonds Yields میں مندی
Middle East War fears extended demand for Bright Metal during Asian Sessions
Gold Price آج 2350 ڈالرز سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے . جس کی سب سے بڑی وجہ US Bonds Yields میں 10 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہے .
Geopolitical Tensions بڑھنے سے Bright Metal کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . سرمایہ کاروں کی اکثریت Risk Factor میں اضافے سے Safe Heaven Assets کی طرف متوجہ ہو رہی ہے .
International Criminal Court کی جانب سے Israeli Attacks on Rafah روکنے کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے صیہونی ریاست علاقے میں Israeli Border with Egypt کے قریب جنگ کو وسعت دے رہی ہے .
Israel اور اسکے سب سے بڑے اتحادی United States کی جانب سے International Court of Justice کے فیصلوں کو نظر انداز کئے جانے کے بعد Saudi Arabia ، Saudi Arabia اور China کے Foreign Ministers صورتحال پر غور کیلئے Beijing پہنچ گئے ہیں . Asian Markets میں Commodities کی خرید داری میں اضافے کی یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے .
Gold Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.
Gaza میں Hamas Officials نے بتایا ہے کہ Israel کی طرف سے ایک مبینہ کمپاؤنڈ پر حملے کے نتیجے میں Rafah کے نزدیک واقع ایک Refugee Camp میں کم از کم 45 فلسطینی مارے گئے ہیں. دو ہفتے قبل Israeli Military operation شروع کئے جانے کے بعد سے لے کر اب تک کی یہ سب سے بڑی کاروائی ہے . خبریں منظر عام پر آنے کے بعد US FX Sessions کے دوران US Dollar Index میں گراوٹ نوٹ کی گئی . جس کا بھرپور ایڈوانٹیج سنہری دھات نے حاصل کیا.
اس حملے پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا. French President میکروں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے Social Media Platform ایکس پر لکھا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں رفح میں متعدد بے گھر افراد مارے گئے ہیں۔
انہوں نے ایسی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا. انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کی طرف سے Genocide in Gaza پر آنکھیں بند کرنا Human Civilization کیلئے انتہائی شرمناک ہے .
اسی طرح Irish Prime Minister نے بھی اس Israeli Attack کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے Rafah میں اس اسرائیلی حملے کو Barbarian Operation قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھوک کے شکار لوگ امداد کے منتظر ہیں۔
Italy ابھی تک صیہونی ریاست کی حمایت کی خاطر فعال تھا اور اس نے ICC کی طرف سے Arrest Warrants of Israeli PM جاری کرنے پر شدید تنقید کی تھی اور اسے ناقابل قبول قرار دیا تھا۔
تاہم متاثرہ علاقے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں مبینہ شہری ہلاکتوں پر Italian Prime Minister نے بھی تنقید کی ہے.
Turkey اور عرب ممالک کی طرف سے شدید ردعمل اور Beijing میں اجلاس.
Turkish President رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ساتھ متعدد Arab Leaders نے رفح میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ United Arab Emirates نے بھی اس اسرائیلی کارروائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنی بلاجواز کارروائیاں روک دے.
ادھر Chinese Foreign Ministry نے تصدیق کر دی ہے کہ Egyptian President عبدالفتاح السیسی سمیت متعدد اہم عرب ممالک کے رہنما Beijing پہنچ رہے ہیں ۔جس میں Middle East کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائیگا . اور چین عرب ممالک کے ساتھ زیادہ قریبی اقتصادی و سیاسی تعلقات کا خواہاں ہے. ترجمان نے Israeli Attacks on Rafah کی مذمت کرتے ہوئے Human Rights کی بدترین پامالی قرار دیا.
تاہم ابھی تک White House کی طرف سے اس بارے میں کوئی باضابطه بیان جاری نہیں کیا گیا.
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold چار گھنٹوں کے Trade Chart پر اپنی 100SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2350 ڈالرز کی سطح کے پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے European Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ تیزی کا مومینٹم جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔