WTI Crude Oil کی قدر میں مندی، Middle East میں غیر یقینی صورتحال.

Israel started Large scale Military operation in Rafah, Cairo talks entered in 2nd day

WTI Crude Oil میں گراوٹ کا تسلسل US Session کے آغاز پر بھی جاری ہے   . جس کی بنیادی وجہ گزشتہ روز Middle East Ceasefire کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال اور Rafah میں Israeli Tanks داخل ہونے  کے بعد Risk Factor بڑھنے سے US Bonds Yields میں ہونیوالا اضافہ ہے. ایسے میں Commodities  کے سرمایہ کار  سائیڈ لائن ہونے پر Crude Oil کی طلب میں کمی آئی ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ روز  Hamas نے Temporary Ceasefire کیلئے Egyptian Plan تسلیم کر کے عالمی ماہرین کو حیران کر دیا تھا. تاہم Israel نے پیشکش یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھی کہ Israeli Military Operation in Rafah مکمل فتح حاصل ہونے تک جاری رہے گا.

Israeli Operation in Rafah اور WTI Crude Oil پر اثرات.

Israeli Defence Forces کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکے ٹینک Egyptian Border کے قریب Rafah میں داخل ہو گئے ہیں . جس کے بعد Middle East Ceasefire کی امیدیں دم توڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں.

دوسری طرف Cairo میں  مذاکرات بھی جاری ہیں. Hamas  نے Egypt اور Qatar کی ثالثی میں کیے جانے والے Ceasefire Agreement کی شرائط پر اتفاق کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم Israel  نے اس معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ اُن کے اہم اور بنیادی مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتا‘ اور مزید یہ کہ صیہونی ریاست  اب ایک  نئے قابل قبول معاہدے کے لیے Cairo میں اپنا ایک وفد بھیج دیا ہے .۔

ایسے میں Crude Oil سمیت Commodities  کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں. اور خرید داری  میں جو تیزی Rafah Operation کے اعلان پر دیکھی جا رہی تھی ، وہ آج صبح سے نظر نہیں آ رہی.

United States کی طرف سے Israel کو ہتھیاروں کی سپلائی بند.

دنیا بھر میں اس حوالے سے مختلف ردعمل دیا جا رہا ہے . White House نے اپنے ابتدائی ردعمل میں  Ceasefire کو قبل از وقت قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا  کہ Biden Administration اپنے اسرائیلی دوستوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے. تاہم رات گئے صدر جو بائڈن کے خصوصی احکامات پر Israeli War on Gaza میں استمعال ہونیوالے مختلف ہتھیاروں پر پابندی عائد کر دی گئی.

اب تک United States رفح میں کسی بھی ایسی Israeli Land Operation  یا Military Movements کی مخالفت کرتا ہے جس سے Palestinian Citizens کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو۔ تاہم امریکی خدشات کے باوجود Israeli Defence Minister  نے حال ہی میں اپنے امریکی ہم منصب پر واضح کیا تھا کہ Rafah میں زمینی کارروائی کے علاوہ اُن کے پاس کوئی آپشن موجود نہیں ہے

WTI Crude Oil کی صورتحال.

US Sessions کے دوران WTI Crude Oil کی قدر 78 ڈالرز  کے نفسیاتی ہدف سے نیچے مندی کی شکار نظر آ رہی ہے  . جبکہ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 77.50 ڈالر سے 78.55 کے درمیان رہی ہے.

WTI Crude Oil کی قدر میں مندی، Middle East میں غیر یقینی صورتحال.
WTI Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button