گولڈ اہم نفسیاتی سپورٹ سے اوپر مستحکم ، US Bonds Yields میں کمی.

محتاط مارکیٹ موڈ کے پیش نظر امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

گولڈ  1930 ڈالرز کی اہم نفسیاتی سپورٹ سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ محتاط مارکیٹ موڈ کے پیش نظر امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے اسی وجہ سے اس کے ساتھ منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں 5 بنیادی پوائنٹس کی کمی آئ ہے. جسکا ایڈوانٹیج سنہری دھات نے حاصل کیا.

کیا فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے گا۔ ؟

آج  FOMC میٹنگ کے اختتام پر فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ملٹی نیشنل معاشی ادارے جن میں Citi اور Commerzbank بھی شامل ہیں ٹرمینل ریٹس بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کا شکار امریکی ڈالر اور اس سے منسلک ٹریڈنگ اثاثے ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 18 ماہ سے جاری اس پروگرام کے دوران Interest Rate میں 12 بار اضافہ کیا گیا۔ تاہم اس کے باوجود 2 فیصد کا نفسیاتی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔

گولڈ کی قدر پر اثر انداز ہونیوالے دیگر عوامل۔

دنیا کے تمام اہم سینٹرل بینکس Rate Hike Program بند کرنے پر غور کر ریے ہیں ۔ اسکی وجہ 5 فیصد سے زائد Cash Rates کے بعد شرح نمو (Growth Rate) میں کمی اور لیبر مارکیٹس پر آنیوالا دباؤ ہے۔ اسکے علاوہ اگست کی چینی معاشی رپورٹس مارکیٹ پلیئرز کے اعصاب پر تفریط زر (Deflation) کا خوف کم کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ گذشتہ دو روز سے ایشیائی سیشنز کے دوران گولڈ  سمیت تمام قیمتی دھاتوں کی بھرپور خریداری ریکارڈ کی گئی۔ چین کماڈٹیز کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ اس لئے اس سے جڑی تمام خبریں اور ایونٹس ان اثاثوں کی قدر پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

گولڈ  کی قیمت اپنی افقی مزاحمتی حد (Resistance Level) اور اہم ترین نفسیاتی سطح (Psychological Level) 1930 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جو کہ اسوقت سنہری دھات کیلئے مضبوط سپورٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ 1932 اسکی 20 روزہ موونگ ایوریج ہے .

گولڈ اہم نفسیاتی سپورٹ سے اوپر مستحکم ، US Bonds Yields میں کمی.

20 روزہ Exponential Moving Average اسکے بلز کو مسلسل سپورٹ مہیا کر رہی ہے۔ جبکہ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کی رینج 40 سے 60 کے درمیان ہے ۔ ابھی بھی یہ اپنی 50 اور 100 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے ہے۔ تاہم سلور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل کر چکا ہے ۔ جس سے اسکا مجموعی منظرنامہ بھی مثبت ہوا ہے۔

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1924 , 1924 اور 1904 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1945 , 1934 اور 1955 ہیں۔ دوسری  مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنی 50 روزہ ٹرینڈ لائن کے قریب آ جائے گا۔ جس سے 1970  کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button