NZDUSD ایشیائی سیشنز میں 0.6100 کے قریب مستحکم، NZ Trade Deficit دسمبر میں 1250 ملین پر آ گیا.

Exports expanded to 5.94 billion , which raised demand for Kiwi Dollar

NZDUSD ایشیائی سیشنز میں 0.6100 کے قریب مستحکم نظر آ رہا ہے . جس کی بنیادی وجہ آج ریلیز کی جانیوالی NZ Trade Report ہے جس میں Exports دو سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں . جبکہ NZ Trade Deficit بہ نمایاں کمی کے ساتھ 1250 ملین ڈالرز رہ گیا ہے . ڈیٹا منظر عام پر آنے کے بعد Kiwi Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

NZ Trade Report کی تفصیلات۔

New Zealand Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں دسمبر  2023ء کے دوران  ملکی Exports بڑھ کر 5.94 ارب ڈالرز پر آ گئیں۔ جبکہ نومبر  میں انکا حجم 4.92 ارب ڈالرز تھا۔ تاہم Imports والیوم بھی نمایاں کمی کے ساتھ  6.26 بلیئن ڈالرز رہا ہے۔ جبکہ ان کی سابقہ ریڈنگ 6.65 بلیئن ڈالرز تھی۔

اس طرح Chinese Economic Recovery  سے نیوزی لینڈ New Zealand Trade Balance  دو  سال کے عرصے میں پہلی بار تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی کی صراط میں  سامنے آیا ہے۔ معاشی ماہرین ڈیٹا کو  Disinflation سے تعبیر کر رہے ہیں۔  درآمدی خام مال کے حجم میں اضافے کو انتہائی مثبت پہلو  قرار دیا جا رہا ہے۔

Chinese Economic Growth کے اثرات.

New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر China ہے .جس کے ساتھ اس کی 70 فیصد سے زاید تجارت ہی نہیں ہوتی بلکہ ایشیائی ملک International Trade میں تصفیے کے لئے Kiwi Dollar  استمعال کرتا ہے . یہ وجہ ہے کہ اس کرنسی کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے . 

Covid 19 کی عالمی وبا کے بعد Chinese Government نے اپنے ملک میں سخت سماجی اور معاشی پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کی وجہ سے Global Supply Disruption پیدا اوراسکے سب سے زیادہ اثرات New Zealand اور Australia پر مرتب ہوئے . جن کے Trade Balance تاریخ میں پہلی بار خسارے میں آ گئے . کیونکہ تجارت کا حجم 25 ارب سالانہ سے کم ہوتا ہوا محض 6 ارب ڈالرز رہ گیا .

اگرچہ چند ماہ قبل ان پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی کر دی گئی ہے لیں اس کے نتائج معاشی سست روی اور Deflation کی صورت میں سامنے آئے تھے . اس حوالے سے Beijing  نے حالیہ دنوں کے دوران کئی اقدامات کئے جس کے بعد ان کے ان میں بتدریج مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں .لیکن ابھی بھی  Economic Data اشیاء کی اپنی لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت کو ظاہر کر رہا ہے . چینی انڈسٹری اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور  قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔

تکنیکی جائزہ.

ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر  0.6100 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے اوپر کے لیولز پر جانے کے لئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم عبور کرنے میں ناکامی  بیرز کو متحرک کر سکتی ہے  واضح رہے کے  اس سطح پر 20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا مستحکم زون تصور کیا جاتا ہے .

NZDUSD ایشیائی سیشنز میں 0.6100 کے قریب مستحکم، NZ Trade Deficit دسمبر میں 1250 ملین پر آ گیا.
NZDUSD

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button