NZDUSD میں شدید مندی ، RBNZ Monetary Policy کا اعلان اور Interest Rate میں کمی.

New Zealand Dollar lost ground on dovish tune from Reserve Bank of New Zealand

RBNZ Monetary Policy کے اعلان اور Interest Rate میں کمی کے فیصلے پر NZDUSD میں شدید مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. خیال رہے کہ معاشی ماہرین Reserve Bank of New Zealand کی طرف سے Global Financial Crisis کے بعد پہلے Policy Rate Cut کی پیشگوئی کر رہے تھے. Asian FX Sessions کے دوران New Zealand Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی.

RBNZ Monetary Policy کی تفصیلات.

Reserve Bank of New Zealand کی طرف سے Monetary Policy متعین کر دی گئی. دو روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کوارٹر کے دوران Consumer Price Index اپنے مقرر کردہ ہدف 2 فیصد کے بالکل قریب آ گیا. اس لئے Economic Growth کو معمول پر لانے کے لئے Monetary Policy Committee نے Official Cash Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا . جس کے بعد یہ 5.25 سالانہ پر آ گیا ہے.

NZDUSD میں شدید مندی ، RBNZ Monetary Policy کا اعلان اور Interest Rate میں کمی.
RBNZ Monetary Policy Statement

واضح رہے کہ اس سے قبل RBA ، European Central Bank اور Federal Reserve بھی Rate Hike Program معطل کر چکے ہیں. نیوزی لینڈ میں Core Inflation کی شرح  4 فیصد ہے. جبکہ Unemployment بھی 3 فیصد کے قریب ہے.

 گورنر اینڈریان اور کی پریس کانفرنس.

Reserve Bank of New Zealand کے سربراہ نے پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے NZ Monetary Policy decision  پر تفصیل سے بات کی. انہوں نے کہا کہ طویل عرصے تک High Interest Rate برقرار نہیں رکھا جا سکتا. انہوں نے بتایا کہ Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک آنے کے بعد بلند شرح سود Recession کی طرف لے کر جا سکتی ہے.

گورنر اور کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے کے دوران ملکی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا. غیر ملکی طلبا و طالبات کی بڑی تعداد New Zealand کا رخ کر رہی ہے . علاوہ ازیں Immigrants کی آباد کاری حالیہ برسوں میں بڑھی ہے. تاہم اس تناسب سے نئے گھروں کی تعمیر نہیں کی جا سکی. کیونکہ خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے Construction Sector سست روی کا شکار ہوا .

انکا کہنا تھا کہ اس شعبے کی سرگرمیوں میں کمی سے. Labor Market Growth in New Zealand کے اہداف بھی حاصل نہیں ہو سکے . جس سے یہ دباؤ کی شکار ہوئی ہے. گورنر اینڈریان کے  مطابق Chinese Economy کی سست روی سے بھی  معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ، کیونکہ ایشیائی ملک انکا سب سے بڑا Trade Partner ہے. جس سے New Zealand Dollar کی طلب بھی متاثر ہوتی ہے.

NZDUSD کا ردعمل.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر New Zealand Dollar نفسیاتی سطح 0.6000 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے. یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

NZDUSD میں شدید مندی ، RBNZ Monetary Policy کا اعلان اور Interest Rate میں کمی.
NZDUSD

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button