NZDUSD میں 0.6100 کے قریب مندی، NZ PMI فروری میں 49.3 فیصد پر آ گئی.

Purchase Managers Index indicates Economic Recovery amid Chinese Growth Concerns

NZDUSD میں  0.6100 کے قریب مندی دیکھی جا رہی ہے ، فروری  میں NZ PMI Report کے اعداد و شمار دو ماہ تک معاشی بحالی دکھانے کے بعد ایک مرتبہ پھر 49.3 فیصد پر آنے سے Kiwi Dollar کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. واضح رہے کہ  آج جاری کئے جانیوالے ڈیٹا میں Purchase Managers Index توقعات سے مثبت رہا ہے .جس کے بعد Reserve Bank of New Zealand کی آئندہ میٹنگ میں بلند Interest Rates ہولڈ کئے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے .یہی وہ فیکٹر ہے جس سے New Zealand Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

NZDUSD پر New Zealand PMI Report کے اثرات.

Business NZ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق New Zealand Purchase Managers Index کی سطح 49.3 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 47.3 فیصد کی توقع کر رہے تھے . اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ فروری کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی ریڈنگ 47.3 فیصد ہی رہی تھی . اس طرح یہ رپورٹ مارکیٹ توقعات سے مثبت اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے ظاہر کر رہی ہے . جس کے بعد New Zealand Dollar کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے .

Chinese Economic Growth کے اثرات.

New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر China ہے .جس کے ساتھ اس کی 70 فیصد سے زاید تجارت ہی نہیں ہوتی بلکہ ایشیائی ملک International Trade میں تصفیے کے لئے Kiwi Dollar ہی استمعال کرتا ہے . یہ وجہ ہے کہ اس کرنسی کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے . 

Covid 19 کی عالمی وبا کے بعد Chinese Government نے اپنے ملک میں سخت سماجی اور معاشی پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کی وجہ سے Global Supply Disruption پیدا اوراسکے سب سے زیادہ اثرات New Zealand اور Australia پر مرتب ہوئے . جن کے Trade Balance تاریخ میں پہلی بار خسارے میں آ گئے . کیونکہ تجارت کا حجم 25 ارب سالانہ سے کم ہوتا ہوا محض 6 ارب ڈالرز رہ گیا .

اگرچہ چند ماہ قبل ان پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی کر دی گئی ہے لیں اس کے نتائج معاشی سست روی اور Deflation کی صورت میں سامنے آئے ہیں. اس حوالے سے Beijing  نے کئی اقدامات کئے تاہم ان کے خاطر خواہ نتائج مرتب نہیں ہو سکے . کیونکہ Economic Data اشیاء کی اپنی لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت کو ظاہر کر رہا ہے . چینی انڈسٹری اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور  قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔

تکنیکی جائزہ.

ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر  0.6100 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے اوپر کے لیولز پر جانے کے لئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم رسک فیکٹر بیرز کو متحرک کر سکتا ہے  واضح رہے کے  اس سطح پر 20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا مستحکم زون تصور کیا جاتا ہے .

NZDUSD میں 0.6100 کے قریب مندی، NZ PMI فروری میں 49.3 فیصد پر آ گئی.
NZDUSD

تاہم 0.6100 سے نیچے  اسکا بیئرش ریگریشن چینل ہے ۔ اوپر کی طرف 0.6150 کی سطح  عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6200 اور اس سے اوپر کیلئے دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ یہاں پر اسکا RSI  اور ٹینکینکی انڈیکیٹرز محدود رینج جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button