NZDUSD میں تیزی ، Chinese MLF میں کمی کر دی گئی.

Peoples Bank of China announced 2.00%, Kiwi Dollar found support

Chinese MLF Rates کا فیصلہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد Asian FX Sessions کے دوران NZDUSD میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے. خیال رہے کہ Peoples Bank of China نے Medium Term Lending Facility کو چھ ماہ کے بعد پہلی بار تبدیل کیا ہے.

PBOC کا فیصلہ توقعات کے مطابق۔

Peoples Bank of China نے MLF پر Interest Rate چھ ماہ بعد کم کر کے. 2.00 فیصد سالانہ متعین کر دیا ہے۔ جبکہ طویل المدتی قرضوں کیلئے LPR کی سطح 4.00 فیصد رکھی گئی ہے۔ معاشی ماہرین Chines Yuan کی حالیہ پرفارمنس دیکھتے ہوئے اسی فیصلے کی توقع کر رہے تھے۔

ایشیائی ملک میں  Deflation کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے سگنلز دیئے جا رہے ہیں۔ اور آج کے پریس ریلیز سے قرض میں ڈوبے ہوئے Real Estate Sector کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔ تاہم Macro Economic Reforms کے لئے مزید اقدامات کا اعلان کیا جا سکتا ہے.

PBOC کے گورنر پین گونگ شنگ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ چین میں reserve requirement ratio (RRR) کو 50 basis points (bps) کم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ Day Repo rate کو 1.5% سے کم کرکے 1.7% کیا جائے گا جبکہ  دوسرے گھر کے لیے Down Payments کو 25% سے کم کرکے 15% کر دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ MLF Rate میں کمی سے Real Estate Sector کو سپورٹ ملے گی.

فیصلے سے NZDUSD  کیسے متاثر ہو رہا ہے .؟

China آسٹریلیا اور New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے ، یہی وجہ ہے کہ Australian اور New Zealand Dollars کی زیادہ تر طلب بھی اسی کی مارکیٹس  سے ہی  پیدا ہوتی ہے . اس کے علاوہ China وسیع پیمانے پر ان کرنسیز کو International Trade میں Clearance کے لئے بھی استمعال کرتا ہے . یہی وجہ ہے کہ اس سے جڑی خبریں سب سے زیادہ انہیں پر اثر انداز ہوتی ہیں . 

Chinese Economy کی صورتحال۔

رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں عالمی رسد کا توازن بری طرح سے بگڑا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ دنیا کو 50 فیصد سے زائد Industrial اور تیار شدہ اشیاء فراہم کرنیوالے ملک چین کی معاشی صورتحال ہے۔ Industry اور Real Estate قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔

گذشتہ 6 ماہ ایشیائی طاقت اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت کیلئے بری خبریں لے کر آئے۔ ملک کو کورونا کے بعد کی بحالی کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ Unemployment اور غربت حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں اور کئی بڑی چینی کمپنیوں کو ڈیفالٹ کا سامنا ہے۔ اگرچہ بیجنگ انتظامیہ اسکے لئے Fiscal Recovery Plan تیار کر رہی ہے۔ لیکن عالمی ادارے  2024ء میں مجموعی Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

تکنیکی جائزہ.

ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر  0.6200 سے اوپر ٹریڈ کرتے ہوئے 0.6250 کی نفسیاتی سطح عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ کیونکہ رسک فیکٹر بلز کو متحرک کر رہا ہے.  واضح رہے کے  اس سطح پر یہ  20 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل کر چکا ہے .  لہذا یہ New Zealand Dollar کے Bullish Regression Chanel کا آغاز ہے.

NZDUSD 25TH September 2024
NZDUSD 25TH September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button